donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Note
Title :
   Shayare Qatar Shaukat Ali Naz Japan Me

شاعرِ قطر شوکت علی نازؔ کے اعزاز میں ناصر ناکاگاوا نے

ہانڈی ریستوران (جاپان) میں عشائیہ دیا

                                                                               


اردونیٹ جاپان کی خصوصی دعوت پر جاپان تشریف لائے ہوئے شاعرِ قطر اور مشرقِ وسطیٰ کے معروف ادیب و شاعر شوکت علی نازؔ کے اعزاز میں اردونیٹ جاپان کے چیف ایڈیٹر ناصر ناکاگاوا نے معروف پاکستانی ریستوران ہانڈی میں پُر تکلف عشائیہ اور ادبی نشست کا اہتمام کیا ۔ اس عشائیہ کا مقصد شوکت علی نازؔ کے ساتھ ایک ادبی نشست ، شوکت علی نازؔ کی کتاب چاہتوں کا خمار کی رونمائی اور پاکستان کے معروف شاعر و مصنف امین خیال مرحوم کی یاد میں تعزیتی کانفرنس منعقد کرنا تھا ۔شوکت علی نازؔ جب اپنے دوست حاجی اخلاق کے ہمراہ ہانڈی ریستوران پہنچے تو ناصر ناکاگاوا ، عرفان صدیقی اور طیب خان نے انکا ریستوران کے باہر پُر تپاک استقبال کیا ۔ اس تقریب میں ناصر ناکاگاوا نے اپنے قریبی دوستوں جن میں کالم نگار، شاعر، ادیب ، سماجی ، سیاسی و مذہبی شخصیات اور اردونیٹ جاپان سے محبت کرنے والوں کو مدعو کیا تھا ۔جن میں عرفان صدیقی، طیب خان، الطاف غفار، حاجی جاوید منّائی، امین سجن، محمد مشتاق خان ، رئیس صدیقی، ملک حبیب الرحمان، ملک خالد منور، ملک یونس کے فرزند ملک اذان ، ملک عمران، جاوید خان نیازی، عبدالاحد بٹ ، محمد ندیم، علی بھائی، راشد بٹ، رضوان بٹ، محمد صادق، ناصر احمد ، رجوان احمد گوندل، طاہر مجید، طاہر بشیر، قاری علی حسن، ظفر یعقوب ، اشرف علی خان ، عمران بٹ، چاچا بشیر، علی بابا ذوالفقار، محمد ادریس، پاکستان سے تشریف لائے ہوئے سوفٹ انجینئر اظہر، عبدالوحید قادری، نوید امین،محمد شاہد عون، عامر فواد، مدثر پسیہ،محمد صدیق، محسن صدیقی اور دیگر دوست شامل ہیں۔ عرفان صدیقی نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے قاری علی حسن کو تلاوتِ کلام کے لئے دعوت دی ، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت نوید امین نے حاصل کی، مرحوم امین خیال کے لئے تعزیتی ریفرنس انکے چھوٹے صاحبزادے شاہد عون نے پیش کی اور مرحوم کی چند نظمیں اور قطعات سنائے ، ناصر ناکاگاوا نے تقریب میں شریک تمام دوستوں کا شوکت علی ناز ؔ سے مختصراََ تعارف کروایا ۔ معزز مہمان کو عامر فواد ، طیب خان ، ملک حبیب الرحمان، وحید قادری ، رئیس صدیقی اورناصر ناکاگاوا نے خراجِ تحسین ہیش کرتے ہوئے ۔ ناصر ناکاگاوا نے شوکت علی ناز ؔ لے شعری مجموعے چاہتوں کا خمار کی رونمائی کی رسم بھی ادا کی ۔آخر میں مہمانِ خصوصی شوکت علی نازؔ نے اردونیٹ جاپان کے چیف ایڈیٹر ناصر ناکاگاوا سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ناصر ناکاگاوا اور انکے بچپن کے دوست حاجی اخلاق نے

            

مجھے جاپان بلانے کے لئے خصوصی اہتمام کیا اور چڑھتے سورج کی سر زمین پر قدم رکھنے کا میرا دیرینہ خواب شرمندۂ تعبیر ہوا جسکے لئے میں اپنے دونوں دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، انھوں نے کہا کہ یہاں موجود تمام پاکستانی بھائی کیرے لئے قطعی اجنبی نہیں ہیں اور نہ ہی ہانڈی ریستوران میرے لئے اجنبی ہے کیونکہ میں گزشتہ پانچ سالوں سے اردونیٹ جاپان کا قاری اور لکھاری ہوں ، ہانڈی ریستوران کا اشتہار بھی دیکھتا رہتا ہوں اور یہاں ہونے والی تقاریب کی سرگرمیاں جو اردونیٹ جاپان پر شائع ہوتی ہیں اسکی وجہ سے ہانڈی ریستوران بھی اردونیٹ جاپان کا ایک حصہ ہے ، انھوں نے اپنے تازہ و پرانے شاہکار کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔آخر میں رئیس صدیقی صاحب نے شوکت علی ناز کی جاپان آمد پر انھیں خوش آمدید کہا اور انکے اعزاز میں چند اشاعر بھی کہے ، رئیس صدیقی نے اردونیٹ جاپان کو کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا ذریعہ قرار دیا ، انھوں نے مرحوم امین خیال اور طاہر مجید کی والدۂ محترمہ کے لئے بھی خصوصی دعا فرمائی ۔یہ شاندار تقریب رات بارہ بجے تک جاری رہی اور ہانڈی ریستوران کے کوش ذائقہ اور منفرد کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔ناصر ناکاگاوا نے معزز مہمان سمیت تمام دوستوں کا جو سائیتاما،ٹوکیو، گُنما، چیبا ، کھاناگاوا، توچیگی، ایباراکی اور دور درآز سے تشریف لائے تھے انکا شکریہ ادا کیا اور شوت علی نازؔ اور ملک حبیب الرحمان کو اپنی کتاب دیس بنا پردیس بھی پیش کی جبکہ انڈیا اورنگ آباد کی معروف ادیبہ ڈاکٹر ہاجرہ بانو کی تصنیف اردو انشائیہ شوکت علی نازؔ کو خصوصی طور پر پیش کی ۔تمام حاضرین ِ تقریب نے اس شاندار ادبی نشست کے خوبصورت انعقاد پر ناصر ناکاگاوا کو مبارکباد پیش کی۔


************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 502