donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Anjuman Taraqqiye Urdu Bartania London Ka Aalmi Mushaira

انجمن ترقیٔ اردو برطانیہ لندن کا عالمی مشاعرہ


کینیڈا کے ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی کے اعزاز میں

منعقد ہ مشاعرہ کی صدارت رضاء علی عابدی نے کی

لندن۔ 25اپریل 2015(رپورٹ:نجمہ عثمان)انجمن ترقیٔ اردو خواتین برطانیہ لندن نے مہمانِ خصوصی کینیڈا کے نامور ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی کے اعزاز میں سالانہ بین الاقوامی مشاعرہ کا اہتمام کیا جس کی صدارت بی بی سی لندن اردو سروس کی ممتاز شخصیت رضاء علی عابدی نے کی جبکہ مہمانِ اعزازی پاکستان کی معروف شاعرات سیما غزل اور عذرا آفتاب تھیں۔ انجمن کی جنرل سیکریٹری اور منتظم نجمہ عثمان کی نظامت میں منعقد ہونے والے اس مشاعرہ میں معروف براڈکاسٹر آصف جیلانی اور محسنہ جیلانی نے خصوصی شرکت کی۔جبکہ بطور مشیر و معاون جاوید شیح شامل تھے۔

جن شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا ان میں:نجمہ عثمان‘باسط کانپوری‘مظفر احمد مظفر‘نسیم انصاری‘غالب ماجدی‘یشب تمنا‘ عامر امیر‘مصطفی شہاب‘ایوب اولیائ‘حمیدہ معین رضوی‘محسنہ جیلانی‘رفعت شمیم‘عقیل دانش‘جبیں غزل انصاری‘رخسانہ رخشی‘ہلال فرید‘عذرا آفتاب‘سیما غزل اور مہمانِ خصوصی تسلیم الٰہی زلفی۔آخر میں رضاء علی عابدی نے اپنے صدارتی خطاب میں انجمن ترقیٔ اردو برطانیہ کو اس کامیاب مشاعرہ کے انعقاد اور اردو زبان و تہذیب کی ترویج و بقاء کے سرگرمِ عمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔لذتِ کام و دہن کے بعد یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

نجمہ عثمان

(جنرل سیکریٹری)

انجمن ترقیٔ اردو خواتین برطانیہ ۔لندن

فون نمبر: 044 20 8393 8543

*******************************

Comments


Login

You are Visitor Number : 453