donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Gurdaspur Me Taqseem Hind Ke Baad Pahli Martaba Jalsa Seeratun Nabi Ka Inaqad

گرداسپور میں تقسیم ہند کے بعد پہلی مرتبہ

 

عظیم الشان جلسہ سیرت خاتم النبیین ؐکا انعقاد


گرداسپور 16ن ہند پاک سرحد کے قریب واقع ضلع گرداپور کے قصبہ کلانور کی شاہی اکبری مسجد میں آج تقسیم ہند کے بعد پہلی مرتبہ فرزندان اسلام کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا ، مجلس احرار اسلام گرداسپور کی جانب سے کئے گئے اس جلسہ سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی صدارت شیر اسلام امیر احرارحضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی شاہی امام پنجاب نے فرمائی ، اس موقعہ پر نظامت کے فرائض حافظ حبیب الرحمن احرار نے انجام دئے ، بابرکت تقریب کا آغاز قاری محمد محترم کھجناوری کی جانب سے تلاقت قرآن پاک پڑھ کر کیا گیا جس کے بعد نعت رسول پاک ﷺ جناب حسان احمد حسان نصیرآبادی نے پیش فرمائی ، اس باوقار تقریب میں بل خصوص امرتسر سے مولانا شاہ عالم،مفتی مرشاد،مولانا شمش تبریز،قاری شاہنواز ،مولانا اسعد اللہ ۔حافظ حیات علی ،مولانا حفظ الرحمن ، نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی قومی جنرل سکریٹری احرار ، پردھان عبد النور ، بزم حبیب کے صدر غلام حسن قیصر لدھیانوی ،پردھان محمد زاہد الرحمن ، مولانا نیر عالم ، محمد تنویر ، عبد الطیف ، شمش الدین ، نے بھی تقریب کو خطاب کیا ، اس موقعہ پر صدارتی خطبہ دیتے ہوئے صدراحرارو پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ بیشک تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جس کی طاقت سے ہم آواز حق بلند کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پیارے نبی حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ محسن انسانیت ہیں ، آپ ﷺ نے ہی تمام انسانوں کو غلامی سے آزادی دلوائی اور دنیا کو ظالم کے سامنے آواز حق بلند کرنے کا درس دیا ، انہوں نے کہا کہ پیارے آقا ﷺ کے اسی نظام سے گبھراکر باطل طاقتوں نے پیغام اسلام کو روکنے کیلئے جھوٹی نبوتوں کا سلسلہ شروع کیا اسی ضمن میں انگریز نے قادیان کی جھوٹی کا آغاز کیا تھا اور مرزا غلام قادیانی نے تاج ختم نبوت ؐ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی تھی لیکن الحمد اللہ فرزندان اسلام احرار نے اس فتنہ کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ، شاہی امام مایر احرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت تبدیل نہیں کر سکتی ، انہوں نے کہا کہ اب شریعت میں ظلمی اور بروزی نام کی بھی کوئی نبوت باقی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلمان قادیان کی جھوٹی نبوت سے ہوشیار رہیں ،شیر اسلام نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ باطل طاقتیں مکر و فریب اور دولت و اہل اقتدار کے بل پر فرزندان اسلام اور مبلغین دین کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہیں لیکن ہم اللہ کی طاقت سے ہمیشہ ہی تاج ختم نبوتؐ کی حفاظت کرتے آئے ہیں یہ احرار کا اولین فرض ہے جسے ہم خون کے آخری قطرے تک ادا کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ گرداسپور کی یہ سرزمین ان عاشقان رسول ﷺ کو دیکھ چکی ہے جنہوں نے تاج ختم نبوت ؐ کی حفاظت کیلئے نہ صرف جیلوں کی سلاخوں کو چوما بلکہ مسکراتے ہوئے جام شہادت بھی نوش کر گئے ، انہوں کہا کہ یہ ملک کسی بے پاپ کی جاگیر نہیں ہے کہ انگریز کے ٹوڈی غداران جنگ آزادی یہاں دولت کے بل پر غریب لوگوں کا مذہب تبدیل کروانے کی کوشش کریں ، شاہی امام نے کہا کہ ہم نے ظالم انگریز کے دور میں ٹوڈیوں کو بے نقاب کیا تھا اور آج بھی ہم اپنے دو ٹوک کہتے ہیں کہ ملک کی جنگ آزادی کے غدار جو بھی سازش کریں گے وہ بے نقاب کی جائے گی ،


 ۔۔گرداسپور کلانور میں جلسہء سیرت خاتم النبیین ﷺکو خطاب کرتے ہوئے شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی

 اجلاس میں موجود فرزندان اسلام نماز ظہر ادا کرتے ہوئے ۔

 

جلسہ سیرت خاتم النبیین ؐکی جھلکیاں


گر داسپور 16نومبر (مستقیم ) گرداسپور کے کلانور میں احرار کی جانب سے کئے گئے عظیم الشان جلسہ سیرت خاتم النبیین ﷺالحمد اللہ ہر لحاظ سیکامیا ب رہا جلسہ کی اہم جھلکیاں اس طرح ہیں ٭احرار کی جانب سے یہ اجلاس صبح دس بجے شروع ہوا اور نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ دیر رات بارہ بجے اختتام پزیر ہوا ٭گرداسپور اور اطراف کے مسلمانوں میں خوشی اور جوش دیکھنے کو ملا کیونکہ کلانور میں یہ اول جلسہ تھا جو کہ تقسیم ہند کے بعد منعقد ہوا ، ٭نماز ظہر سے قبل شاہی امام پنجاب شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کا قافلہ جب کلانور پہنچا تو فرزندان اسلام میں کوشی کی لہر دوڑ گئی اورر پندرہ منٹ تک اللہ اکبر ، ختم نبوت زندہ باد کے نعرے مسلسل لگتے رہے ، ٭ضلع پولیس کی جانب سے شاہی امام کی آمد کے مدنظر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ، نیز لدھیانہ سے احرار رضاکاروں کی ایک خصوصی ٹیم بھی پیشگی پہنچی ہوئی تھی ،٭شاہی امام اپنی روایتی انداز تلوار کے ساتھ جلوہ افروز ہوئے اورایک گھنٹہ سے زائد وقت ولولہ انگیز خطاب فرمایا ، ٭تمام شرکاء کیلئے لنگر کا انتظام کیا گیا ، شاہی امام نے بھی عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کے کھانا کھایا خصوصی کھانے کو انکار کیا ،٭علماء کرام اور مفتان اکرام نے سیرت رسول مقبول ﷺاور عقیدہ ختم نبوتؐ پر تفصیلی بیانات فرمائے ، ٭جب قاری محمد محترم نے ’’ختم نبوت زندہ آباد‘‘ نظم پڑھی تو پورا مجمع اس میں شریک ہو گیا اور ختم نبوت ؐ زندہ باد کی گردان دہراتا رہا،٭تاریخی شاہی اکبری مسجد کلانور کو اس موقعہ پر پھولوں اور لائٹوں کے ساتھ سجایا گیا تھا قابل ذکر ہیکہ یہ مسجد اکبر بادشاہ کی اسی مقام پر ہوئی تاج پوشی کے وقت سلطنت مغلیہ کی جانب سے بنای گئی


*************************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 502