donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Hukoomat Aman Ke Paikar Qaum Ke Tahaffuz Ko Yaqini Banaye

 

حکومت امن کے پیکر قوم کے تحفظ کو یقینی بنائے


گڑ گائوں میں مسجد شہید کئے جانے پر جماعت اسلامی ہند دہلی و

ہریانہ کے امیر حلقہ کی سخت مذمت 


نئی دہلی،15فروری  (پریس ریلیز )جماعت اسلامی ہند دہلی پردیش و ہریانہ کے امیر حلقہ عبدالوحیدنے گڑگائوں میں شرپسندوں کے ذریعے نورنگ پور گائوں کی جامع مسجد کو شہید کئے جانے پر اس کی سخت مذمت کی ہے ۔انہوں نے ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب واقعہ ہے کہ سیکولر اور آزاد ملک میں حکومت و انتظامیہ کے ہوتے ہوئے سماج کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔کسی خاص فرقہ کی عبادت گاہوں کو نہ صرف جزوی نقصان پہنچا یا جا رہا ہے بلکہ بلڈوزر کے ذریعہ پوری مسجد کو شہید کر دیا جا تاہے یہ ملک کی سالمیت اور بقا کیلئے انتہائی خطر ناک ہے ۔حکومت اور انتظامیہ کو چاہئے کہ ایسی غیر دستوری حرکت کرنے والے شرپسند عناصر کو جلد گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔حیران کن بات یہ ہے کہ مرکز اور ہریانہ دونوں جگہ کانگریس کی حکومت ہے اور لوک سبھا الیکشن قریب تر ہے جس میں کانگریس مسلمانوں کو تحفظ دینے کی راگ الاپتی ہے اور اس کے دور حکومت میں ہی شر پسندوں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ وہ کھلے عام چیلنج کے طریقے سے بلڈوزر لے کر مسجد شہید کر دیتے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہتی ہے ۔یہ ملک کس سمت جار ہا ہے اس پر غورو فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔آج مسلمانوں کا جینا اس ملک میں محال ہو چکا ہے ۔انکی عزت و آبرو اور عبادت گاہوں تک محفوظ نہیں ہیں جو جمہوری ملک کیلئے انتہائی شرم کی بات ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مسلمانوں کی تحفظ کو یقینی بنائے اور شرپسند عناصر پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سبق آموز سزا دے تاکہ پھر کوئی ایسی جرء ت نہ کر سکے ۔مسلمانوں کو اپنے ملک ہندوستان سے بے انتہا محبت ہے ،ان کے اندر صبر کا مادہ پایا جاتا ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ ان کے صبر اور تحمل کا خیال رکھیں انکی شریفانہ اور عادلانہ فطرت کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔انصاف پر مبنی سماج کی تعمیر کرنے والوں کے ساتھ اس طرح کی مذموم حرکت ناقابل برداشت ہے ۔کوئی بھی مہذب سماج ایسی اوچھی حرکت کرنے والے شر پسند عناصر کوبرداشت نہیں کریں گے ۔لہذا حکومت امن کے پیکر انصاف کے خوگر قوم سے وفاداری نبھائے اور ملک کی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے والے شر پسند عناصر پر لگام لگائے ۔

(پریس انچارج )

ایم ایف فلاحی 


دفتر جماعت اسلامی حلقہ دہلی و ہریانہ 
بازار چتلی قبر دہلی ۔6
فون نمبر :01123288575

****************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 484