donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Khayalat Aur Jazbat Ki Tarjumani Ke Liye Urdu Se Behtar Koyi Zaban Nahi : Mozaffar Hussain

خیالات اور جذبات کی ترجمانی کے لیے اردو سے بہتر کوئی زبان نہیں: مظفر حسین

        
فروغ اردو بھون میں کونسل کی گرانٹ ان ایڈ کمیٹی کی سال2014 کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت سیمینار، کانفرنس، ورکشاپ اور مشاعروں کے انعقاد کے لیے متعلقہ کمیٹی کی سفارشات اور غور و خوض کے بعد ہی مالی تعاون فراہم کیاجاتا ہے۔کونسل کی تشکیل نہ ہونے کے سبب یہ میٹنگ وقت معینہ پر نہیں ہوسکی تھی جسکا انعقاد آج ہوا ہے۔ میٹنگ میں گرانٹ ان ایڈ کمیٹی نے سمیناروں ، کانفرنس، مشاعروں، اردو مسودات اور عربی کے مسودات کی اشاعت اور ریسرچ پروجیکٹ سے متعلق سے متعلق درخواستوں پر غور وخوض کیا اور ملک کے مختلف حصوں سے موصول شدہ تجاویز کو منظوری دی گئی۔

میٹنگ میں قومی اردو کونسل کے نو منتخب وائس چیئرمین جناب مظفر حسین نے شرکت کی اور پروفیسر شہاب عنایت ملک نے صدارت کی۔ کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین نے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کونسل کی فروغ اردو سے متعلق مختلف اسکیموں اور پروگراموں کا تعارف کرایا ۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کی مالی تعاون کی اسکیموں میں شفافیت کو ہمیشہ سے اہمیت دی جاتی رہی ہے اور ہم اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ قومی اورریاستی سطح تک کی وہ تمام سرگرمیاں جو اردو کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں، کونسل سے مالی تعاون کی حقدار ہیں اس موقع پر کونسل کے وائس چئیرمین نے کہا کے گرانٹ دیتے ہوئے ہمیں متعلقہ ادارے یا سماجی تنظیم کی شفافیت کو بھی نظرمیں رکھنے کی ضرورت ہے۔ اردو نہ صرف ہندوستانیت کی زبان ہے بلکہ خیالات اور جذبات کی ترجمانی کے لیے اردو سے بہتر کوئی زبان نہیںہے۔

دیگر ممبران میں جناب اصغر ویلوری (چنئی)، محترمہ فوزیہ چودھری (کرناٹک)، محترمہ قدسیہ انجم (سہارنپور)، جناب سردار پنچھی (پنجاب)، جناب خان شمیم (اورنگ آباد، مراٹھواڑہ)، ڈاکٹر نصرت مہدی (بھوپال)، جناب روپ کرشن بھٹ(سابق پی پی او قومی اردو کونسل )۔

 اس میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر اکیڈمک ڈاکٹرشمع کوثر یزدانی، گرانٹ ان ایڈ کے انچارج جناب فیروز عالم،جناب عبد الحی (اسسٹنٹ ایڈیٹر)، جناب توقیر عالم راہی (ریسرچ اسسٹنٹ) ، جناب سید مجیب احمد(ٹیکنیکل اسسٹنٹ)، محترمہ مسرت جہاں اور شاہد اختر نے شرکت کی۔


*************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 289