donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Qaumi Urdu Council Ke Zer Ehtemam Aalmi Urdu Conference 30 Oct se

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس 30اکتوبر سے


اختتامی اجلاس میں مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی شرکت کریں گی۔

 

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین


قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان حکومت ہند کا سب سے بڑا اردو ادارہ ہے۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے تحت کام کرنے والے اس ادارے کا مقصد اردو زبان کی ہمہ جہت ترقی اور اردو کو روزگار سے جوڑنا ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کی غرض سے کونسل ملکی سطح پر کام کر رہی ہے اور اب کونسل اردو کے عالمی منظر نامے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ایک لینگوا فرینکا اور رابطے کی زبان ہونے کی بنا پر اردو آج عالمی سطح پر بھی مقبولیت کے منازل طے کر رہی ہے۔ اس حوالے سے کونسل 30اکتوبر کو دوسری عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ 30اکتوبر کو دہلی کے انڈیا ہیبٹیٹ سینٹر میں اس عالمی کانفرنس کا افتتاح ہوگا اور باقی تمام اجلاس 31تا یکم نومبر2014 جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوں گے۔  اجلاس کا موضوع ’اکیسویں صدی میں اردو کا سماجی و ثقافتی فروغ ‘ ہے جس میں ملک کی نامور اردو شخصیات کے علاوہ کینیڈا سے ڈاکٹر سید تقی عابدی،جناب محمد امین حیدر، (امریکہ)، جناب نعمان وحید (کنیڈا)، جناب سید اقبال حیدر ( جرمنی)، ڈاکٹر احمد محمد احمد، عبد الرحمن (مصر)، پروفیسر آصف اعوان  (پاکستان)، محترمہ مسعودہ صدف مرزا (ڈنمارک)، پروفیسر وفایزدان منیش (ایران) ، ڈاکٹر ناصر عباس نیر ، ڈاکٹر جمیل اصغر (پاکستان)، ڈاکٹر فرزانہ اعظم لطفی (ایران)، پروفیسر علی بیات (ایران)، ڈاکٹر سروج الدین نور متوف (ازبکستان)، پروفیسر جلال الحفناوی (مصر) جس میں جناب عنایت حسین عیدن(ماریشس)، جناب ناصر ناکاگاوا (جاپان)، ڈاکٹر حامد حسین (پاکستان)، روبینہ ناز (کنیڈا)، پروفیسر خلیل طوق آر  (ترکی) و دیگر مقالہ نگار اپنے مقالات پیش کریں گے۔
اس سہ روزہ کانفرنس کے چھ مختلف اجلاس ہوں گے جس میں مقالات پیش کیے جائیں گے۔ افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ معروف اردو ادیب پروفیسر شمیم حنفی پیش کریں گے۔استقبالیہ کلمات کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین پیش کریں گے جب کہ مہمان اعزازی ڈاکٹر سید تقی عابدی، پروفیسر عتیق اللہ اور عبد الستار دلوی ہوں گے۔اجلاس کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے کہا کہ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل محترمہ اسمرتی ایرانی نے اس کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی منظوری دے دی ہے اور وہ اختتامی اجلاس کی مہمانِ خصوصی ہوں گی۔ اسی طرح وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے جوائنٹ سکریٹری جناب ایس ایس سندھو، پروفیسر اختر الواسع (کمشنر برائے لسانی اقلیات) اور جناب سید محمد اشرف (چیف کمشنر انکم ٹیکس) بطور مہمانانِ اعزازی شرکت کریں گے۔


کانفرنس کی غرض و غایت بتاتے ہوئے کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے کہا کہ اردو خالصتاً ہند آریائی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی رابطے کی بھی زبان ہے اور آج یہ زبان دنیا کے مختلف خطو ں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ اردو کی ان بستیوں سے بھی اردو زبان و ادب کو ایک نئی جہت اور ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔ اس عالمی کانفرنس کا انعقاد اسی مقصد کے پیش نظر ہے تاکہ اردو کو عالمی سطح پر بھی فروغ دینے کے امکانات تلاش کیے جا سکیں اور اسے عہد حاضر کے تقاضوں سے جوڑتے ہوئے روزگار سے بھی جوڑا جا سکے۔


(رابطہ عامہ سیل)

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 489