donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adbi Gosha
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Asif Jaleel Ahmad
Title :
   Khudi Ki Parwarish O Tarbiyat Pe Hai Mauqoof

 خودی کی پرورش و تربیت پہ ہے موقوف


(از:آصف جلیل احمد،مالیگائوں،ناسک (مہاراشٹر

09225747141


    زندگی موت، عزت ذلت، تونگری تنگدسی، روزی رزق بلکہ دنیا کی ہر نعمت ہر چیز کا اختیار صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہے اور وہ جسے جب اور جتنا چاہتا ہے اسکے اعمال، نیت، جدو جہد یا سعی و کوشش کے نتیجے میں عنایت کر دیتا ہے تو پھر انسان یہ سب کچھ جانتے بوجھتے چند بااختیار لوگوں کی دولت و منصب سے متاثر و مرعوب ہو کر یا کسی ضرورت یا دباؤ کے زیر اثر ان کے آگے پیچھے خوشامدی بن کر کیوں پھرتے ہیں کیا انہیں اپنی تقدیر وتدبیر یا خود اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں ہوتا یاد رہے کہ جو انسان محض چند دنیاوی فائدوں کی خاطر اپنے جیسے انسانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے خوشامد کا سہارا لیتے ہیں وہ اپنے ہاتھوں اپنی عزت و توقیر اور اپنی آزادی داؤ پر لگا دیتے ہیں خوشامد سے کچھ ہاتھ نہیں آتا بلکہ خوشامدی ہمیشہ خوار ہی رہتا ہے خوشامد کے ذریعے انسانوں کی رضا حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے رب کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کی جائے اور یہی راستہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے بقول شاعر ‘‘ وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے ،ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات‘‘ خوشامدی رویہ اختیار کرتے ہوئے چند بااثر لوگوں کے آگے پیچھے ایسے بھاگتے پھرنا گویا کہ انکے پالتو ہوں یہ سراسر انسان کی اپنے ہاتھوں اپنی ہی تحقیر و تذلیل کے مترادف ہے خوشامدی بعض اوقات خوشامد کی لعنت سے اپنی عزت نفس کو داؤ پر لگا دینے کے باوجود بھی مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کر سکتا اور ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے کیونکہ جو خود مانگنے والا ہے وہ بھلا کسی کو کیا دے سکتا ہے اور اسی ناکامی کا ردعمل ایسے انسان میں مزید منفی رجحانات پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے جو بالآخر ایک معاشرتی برائی سے مزید معاشرتی برائیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے خوشامد ایک لعنت ہے اس سے بچنا چاہیے اور اپنے مقاصد کی تکمیل یا اپنی ضروریات کے حصول کے لئے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم دنیا و آخرت کی رسوائیوں سے بچتے ہوئے ہر قدم کامیاب رہیں اور عزت و مقام حاصل کر سکیں اس کے لئے اپنے رب کے حضور سچے دل سے دعا کریں نہ صرف دعا بلکہ ساتھ ساتھ پوری کوشش بھی جاری رکھیں نیز حسن تدبیر کا بھی خیال رکھیں یاد رہے تدبیر اختیار کرنے کا مطلب ہر گز خوشامد نہیں ہے خوشامد ایک معاشرتی برائی ہے جس سے ہمیں اپنے معاشرے کو پاک رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

***************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 734