donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Child -->> Bachchon Ke Liye Islahi Mazameen
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : osama Aaqil
Title :
   Kutub Beeni Ke Fawayed


کتب بینی کے فوا ئد 


  اسامہ عا قل حافظ عصمت اللہ 

راگھو نگر بھوا رہ ، مدھوبنی ,بہار 

9534677175

    بچو !میرا پیارا مشغلہ ہے دینی اور دل چسپ معلوما تی کتابیں پڑھنا۔ مجھے مختلف قسم کی کتابیں پڑھنے میں بڑا لطف آتا ہے ۔ گر میوں کی چھٹیوں میں بہت سے لڑکے شطرنج ، کیرم، لیڈو، گلی ڈنڈا وغیرہ کھیلوں میں وقت صرف کرتے ہیں ۔ لیکن بچوں کتب بینی وقت کا صحیح استعمال ہے ۔ 

    مزیدار کہانیوں اور چٹ پٹے لطیفوں کو پڑھ کر دل تو ہلتا ہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ علم بھی حا صل ہو تا ہے ۔ کھیل ، سیر و تفریح میں دوسرے لڑکوں کی ضرورت ہو تی ہے لیکن پڑھتے وقت کسی کی بھی کمی محسوس نہیں ہو تی ۔ آپ باٖغ میں جا کر درخت کی چھائوں میں مزے سے کتابوں کا مطا لعہ کرکے دیکھیئے کتنی خو شی اور کتنا علم حاصل ہو تا ہے مطا لعے سے ایسا کر کے دیکھ لو پڑھائی کی طرف دل خو د بہ خو د راغب ہو گا ۔ 

    بہت سے بچے گولیاں کھیلتے ہیں ، دھوپ میں پتنگیں اڑاتیں ہیں ،دھوپ میں ادھر ادھر گھومتے ہیں ، اور گلی ڈنڈا کھیلتے ہیں لیکن ان سب کھیلوں سے ہم کو کچھ حا صل نہیں ہو تا ہے ۔ بر خلاف اس کے کتب بینی سے آپ کو ہر قسم کی معلومات حا صل ہو تی ہیں کتابوں کے ذریعہ ہمیں دیگر ممالک کے با رے میں معلوما ت ملتی ہیں ۔ 

    بہت سی کتابیں سائنسی معلومات مہیا کرتی ہیں جنہیں پڑھ کر جی چا ہتا ہے کہ ہم بھی سائنس داں بنیں کا ئنات کے بڑے بڑے راز دریافت کریں ۔ تا ریخی کتابیں بالخصوص اسلامی تا ریخی کتابیں پڑھنے سے بڑی بڑی شخصیتیں ہما ری نظر کے سامنے آتی ہیں اور جی چا ہتا ہے کہ ہم بھی ان جیسے بنیں ۔ بہت سی کتا بیں ہمیں دینی معلوما ت اور احا دیث مہیا کرتی ہیں جن کو پڑھ کر اور ان پر عمل کر کے ہم سیدھے راستے پر چلیں اور دوسروں کو بھی راہ راست پر لا سکتے ہیں ۔ بچو ! اسلئے تمام مشغلوں سے بہتر مشغلہ کتب بینی ہے۔

٭٭٭٭٭٭

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 908