donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : News Desk
Title : شاہ رخ خان اسپتال کی راہداریوں می¬
   Shahrukh Khan Aspatal Ki Rahdariyon Mein

شاہ رخ خان اسپتال کی راہداریوں میں
 
 
سپر چارمنگ شاہ رخ خان کی سرجری تو کامیاب ہوگئی ہے مگر ڈاکٹرز نے ناظرین کے پسندیدہ اسٹار کو تمام مصروفیات ترک کرکے 6 مہینے صرف آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ویسے تو شاہ رخ اپنی 3Dفلم را۔ ون کی شوٹنگ کے دوران ہی اپنے کندھے اور بازو کی شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے مگر پچھلے 3مہینوں سے سرجری کے بجائے محض دواؤں سے درد کم کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ شاہ رخ کے ڈاکٹرز کے مطابق ہم پچھلے 3مہینوں سے صرف دواؤں سے علاج کررہے تھے کیونکہ شاہ رخ سرجری سے پہلے اپنی فلم چنائے ایکسپریس کی شوٹنگ مکمل کروانا چاہتا تھا۔
 
اس سے پہلے 2009میں شاہ رخ خان اپنے بائیں کندھے کی سرجری بھی کروا چکے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جو کہ لندن میں زیر تعلیم ہیں، خاص طور پر سرجری کے دن اپنے پاپا کے ساتھ موجود تھے۔ جبکہ سپر اسٹار کے لاکھوں مداحوں نے سوشل ویب سائٹس اور مختلف پیغامات کے ذریعے ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شاہ رخ کے قریبی دوست اور مصنف مشتاق شیخ نے ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا۔ وہ تمام مداح جو شاہ رخ کے لئے دعا گو ہیں انہیں میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ شاہ رخ کی سرجری کامیابی سے انجام پاگئی ہے۔ 
 
3 گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس سرجری کے دوران شاہ رخ خان کا پورا خاندان ان کے ساتھ تھاتو دوسری جانب مداحوں اور میڈیا کی ایک بڑی تعداد ہاسپٹل کے باہر بھی موجود تھی!
 
************************
Comments


Login

You are Visitor Number : 507