donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Sami Ahmad Qurasihi
Title : عامرخان دنیا کے ۱۰۰؍ با اثرشخصیا 
   Amir Khan Duniya Ke 100 Ba Asar Shakhsiat Ki Fihrist Mein Shamil

 

عامرخان دنیاکے ۱۰۰؍ بااثرشخصیا ت کی فہرست میں شامل ۔
 
معاشرتی اصلاحی ٹی وی شو کا اثر
 
از: سمیع احمد قریشی 
 
میٹ والی چال، روم نمبر68، دادا صاحب پھالکے روڈ، دادر، 
ممبئی400014
فون نمبر:  9323986725
 
آج کی دنیا،انتہائی ترقی یافتہ دنیا کہلاتی ہے۔جن کے پاس انسانیت کوتباہ وبربادکرنے والے ایک سے بڑھ کرایک تباہ کن ہتھیار،میزائل،راکٹ اوردیگرہتھیاروطریقہ کارمیں،جن کے  ہاتھوں ماضی بعیدسے آج تک،بے قصور،بے گناہ انسانوں کے بے پناہ جانی مالی نقصانات ہوئے،غیرانسانیت کاجنازہ اٹھا۔یہی ممالک سپرپاورکہلاتے ہیں۔وقت کے ہاتھوں اخلاقی اقدارکاجنازہ اٹھتاجارہاہے۔یہ سب اخلاقیات اورفیشن وانسانی حقوق کے نام پرہورہاہے۔اسے برایاعیب سمجھانہیں جاتا،اسے شان اعزازماناجاتاہے۔فحاشی،عریانیت،تعصب،جرائم پھیلانے میں میڈیا،فلم،ٹی وی کانمایاں ہاتھ ہے۔ایک دنیااسے سمجھنے لگی ہے۔کاش کہ انسانی اقداروحقوق ،عدل وانصاف،اصلاح معاشرہ کوپھیلانے میں میڈیا،فلم،ٹی وی معیاری کرداراداکرے۔تاکہ معاشرہ اوردنیامیں شرافت،انسانیت ،عدل وانصاف،انسانی اقدارکوفروغ ملے۔اللہ مسبب الاسباب ہے۔ کب کس سے کیاکام لے لیں۔
 
کہتے ہیں کیچڑمیںکنول کھلتے ہیں۔ٹی وی اورفلموں کوابلاغ زنایااس میں کام کرنے والے کوامم الخبائث کہاجائے توغلط نہ ہوگا۔یہ برائی خباست پھیلانے میں بڑی سرعت کے ساتھ،انسانی اخلاقی وتہذیب کوبربادکررہی ہیں اسی فلم اورٹی سے تعلق رکھنے والے معروف فلم اداکارعامرخان ہیں۔گذشتہ سال لگاتارکئی ہفتوں تک ٹی وی پر’’ریئلٹی شو‘‘کوپیش کیا۔ہرشوسماجی اصطلاحات کے موزوں پرتھا۔جہیز،اونچ نیچ،زراعت کس طرح بڑھے،مہنگی دوائیاں،مہنگاطریقہ علاج وغیرہ وغیرہ۔ان اصلاحی موضوعات پرملک ہی نہیں،بیرون ملک میں عوام نے عامرخان کے ٹی وی پروگراموں کوبڑے شوق سے دیکھاسنا۔ہرچہارطرف خوب چرچے ہوئے۔جن سماجی موضوعات کوعامرخان نے ٹی وی شومیں پیش کیا۔اسے ملک کے پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیااورمرکزی وصوبائی حکومتوں نے ہمیشہ نظراندازکیا۔عامرخان کے اصلاح پرمبنی ٹی وی شوپرحکومت،میڈیااورسماجی تنظیموں نے دلچسپی سے دھیان دیا۔حکومت کے وزرائ،افسران نے،خرافات،بدعنوانیوں کودورکرنے کاوعدہ کیا۔انسانی حقوق کی جماعتوں ،اداروں نے بھی اس پرانسانیت پرمبنی موقف کوواضح کیا۔کئی ہفتوں تک چلنے والے اصطلاحی شومیں بلاشہ عامرخان جیسے انتہائی مہنگے فلم اداکارکاکئی ہفتوں تک مشغول رہنا،انتہائی اہمیت وافادیت کاحامل رہا۔عوام الناس میں خاطرخواہ تعداد میں اس بات کامطالبہ ہے کہ عامرخان ،سماجی برائیوں کے تدارک کی خاطر،اسی طرح مزیداصطلاحی پروگرام پیش کریں۔فلم اورٹی وی دنیامیں پہلی بارہواکہ کسی بڑے فلم اسٹارنے اس طرح کے پروگرام کے ذریعے عوام الناس اورحکومتوں کے سامنے سماجی فلاح وبہبود کی خاطرمثبت پہلورکھے۔سیاستداں،لیڈران،مذہبی شخصیات اوردیگرمتعددشعبوں میں شہرت رکھنے والے افرادنیک نیتی کے ساتھ انسانی اقدارکی خاطر،عامرخان کی طرح،اصلاحی پروگرام اورجدوجہدکریں گے تویقیناً سماج ومعاشرہ کابے پناہ فائدہ ہوگا۔یہی کردارانتہائی تاریخی ناقابل فراموش ہے۔عامرخان نے اپنے پروگرام کے ذریعے ایک معیاری سوچ فکروعمل کی بات کہی ہے۔جس کی نقل بھی ہم معاشرہ،سوسائٹیوں اورٹی وی پروگراموں میں دیکھ رہے ہیں۔
 
امریکہ کا’’ٹائم میگزین‘‘معروف انگریزی زبان کارسالہ ہے۔جس کی پوری دنیامیں مانگ ہے۔اس کی تعداداشاعت لاکھوں میں ہے۔کسی بھی شخصیت کوٹائم میگزین کی جانب سے اچھی بات کیلئے منسوب کردیناآج کی دنیامیں اعزازکی بات ہے۔ٹائم میگزین نے دنیامیں ۱۰۰؍سب سے زیادہ بااثرافرادکی فہرست میں عامرخان کوشامل کرلیاہے۔یقیناً یہ بات عامرخان کیلئے باعث اعزازہی نہیں،حوصلہ کاباعث بھی ہے۔انسانی اقدارکی اشاعت وتبلیغ کی خاطر،وہ مزیدترسماجی میدان میں رہیں۔ہندوستانی فلمی دنیاہوکہ سماجی وسیاسی میدان کہ شعبہ زندگی کاکوئی اورشعبہ ،اس سے وابستہ افراد کوٹائم میگزین میں اس کی تعریف وسراہنا،اس کی قابلیت کاسرٹیفکیٹ ،اس کیلئے یقیناً قابل فخروانسباط ہے۔اس موقع پرہمیں عامرخان سے یہی کہناہے کہ انہیں ٹائم میگزین کی طرف سے ۱۰۰؍بااثرلوگوں میں صرف اس لئے شامل نہیں کیاگیاہے کہ وہ صرف ایک فلم اداکارہیں بلکہ انہوں نے انتہائی دلیری،بہادری،بے باکی کے ساتھ،سماج کے دردکو،استحصال کرنے والوں کو،لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو،ذات پات،اونچ نیچ جیسی برائی کوبہت ہی خوبصورت طریقہ سے رکھا۔دنیاکے مشہورومعروف ٹائم میگزین کی عامرخان کوسراہاہے۔
 
یقیناً انسان معیاری عمل وفکرکواپنی زندگی میں بنائے رکھیں،دنیاہی نہیں آخرت میں بھی ،دنیاکے بنانے والے ،خالق کائنات سے ،بڑے بڑے اعزازات ،انعامات ملیں گے۔جس کااللہ تعالی کاوعدہ ہے۔ہم دعاطلب ہیں  کہ اللہ!دنیاکے تمام بندوں کوبشمول عامرخان،معیاری فکروعمل کی بناء پردنیاوآخرت میں اچھے اعزازات سے نوازے۔جس کااللہ تعالی نے وعدہ کیاہے۔جویقیناً خالی نہیں جائے گا۔کیونکہ وہ ایک معبود حقیقی کا وعدہ ہے۔اللہ تعالی نے انسان کواشرف المخلوقات ،دنیاکے تمام جانداروں میں بنایا۔ہرانسان میں بے شمارخوبیاں بھی ہیں۔وہ بہت سارے کام کرتاہے۔برائی سے روکنا،بھلائی کاحکم دینا،یہ کام اللہ کاپسندیدہ عمل ہے۔آج جب عدل وانصاف،انسانی اقدارکا،شیطانی ،طاغوتی قوتوں کی بناء پرملیامٹ ،ستیاناس ہورہاہے۔حضرت انسان کافرض ہے کہ وہ میدان عمل میں آئے،ورنہ پوری دنیاجہنم زارہوجائے گی۔عامرخان کے ایک اکیلے کے بس کایہ کام نہیں۔آج یوم اعمال ہے کل یوم حساب (قیامت) کے دن اپنے اعمالوں کاجواب دیناپڑے گا۔پھرسے دنیامیں، لاکھ چاہنے کہ بعدبھی آنے نہ ملے گا۔یقیناً عامرخان نے سماجی اصطلاحات کے ذریعے ایک چراغ جلایاہے۔انشاء اللہ اس سے کئی چراغ جلیں گے۔جہالت،خرافات،شیطانیت،ظلمت کے خاتمہ میں آسانیاں ہونگی۔
 
یہ خوش آئندبات ہے کہ گذشتہ سال اپنی والدہ کے ساتھ عامرخان نے ایک اہم اسلامی فریضہ حج اداکیاہے۔جوہرصاحب استطاعت مسلمان پرفرض ہے،ہمیں امیدہے کہ عامرخان ہی نہیں دنیاکاہرمسلمان معیاری فکروعمل کے ساتھ،آج کی انسانیت سے عارہوتی دنیامیں،خیرامت کاصحیح کرداراداکرکے دنیاہی میں نہیں،آخرت میں بھی،اللہ سے اجرحاصل کرنے کاحق دارہوگا۔آمین 
 
++++++++++++++++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 604