donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Shakeel Khan
Title : فلمی دنیا کے ٹاپ 10 اداکار
   Filmi Duniya Ke Top 10 Adakar

فلمی دنیا کے ٹاپ 10 اداکار
 
شکیل خان  
 
 
ان دنوں بالی ووڈ ہندی سنیما کے سوسال مکمل ہونے کا جشن منارہا ہے۔اس دوران فلم انڈسٹری میں سیکڑوں کلاکار وں نے اپنی قسمت آزمائی جن میں متعدد اداکاروں کوکامیابی نصیب ہوئی تو کئی کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔ کچھ کلاکار ایسے بھی ہیں جنہوںنے اپنی لاجواب اداکاری سے فلم انڈسٹری میں منفرد مقام بنایا۔ فلم انڈسٹری میں منجھے ہوئے کلاکاروں کی ایک طویل فہرست ہے۔ ہم نے ان میں سے ٹاپ 20 ایسے کلاکاروں کو منتخب کیا ہے۔ جنہوں نے اپنی اداکاری کے نقوش ہمارے دلوں پر مثبت کئے ہیں اوراپنے کردار سے فلمی دنیا میں ایک نئی تاریخ مرتب کی ہے۔ ذیل میں ٹاپ 20کلاروں کا مختصر تعارف پیش ہے۔
 
پرتھوی راج کپور : اپنی بھاری بھرکم آواز کی بدولت پر تھوی راجکپور نے فلم مغل اعظم میں اکبر کے کردار کولاجواب بنادیا تھا۔ اس کردار نے ایسی شہرت حاصل کی کہ جب بھی اکبر بادشاہ کا تذکرہ ہوتا ہے توپرتھوی راجکپور کی امیچ ذہن میں گھومنے لگتی ہے۔ انہوںنے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو جگایا۔ پرتھوی راجکپور کپور خاندان کے سربراہ ہیں ان کے بیٹے راجکپور، شمی کپوراور ششی کپورنے فلم انڈسٹری میںکامیاب نمائندگی کی ہے ان دنوں کپور خاندان کی چوتھی نسل اپنی اداکاری کاجلوہ دکھا رہی ہے۔ 
 
 
دلیپ کمار : یوسف خان عرف دلیپ کمارکو فلم انڈسٹری میں شہنشاہ جذبات کہاجاتا ہے۔ فلمی دنیامیں دلیپ کمار نوجوان کیلئے انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت رکھتے ہیں ، نیز وہ فلمی دنیا کے کوہ نور ہیرا ہیں ان کی اداکارانہ صلاحیت سے فلم انڈسٹری کا ہر شخص متاثر ہے، دلیپ کمارنے فلم انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ مرتب کی ہے۔ داغ ، اڑن کھٹولہ ، کوہ نور، دیوداس ،مدھومتی ، ، انداز ، نیا دور ، دیدار ، یہودی ، آزاد گنگا جمنا : مغل اعظم ، رام اور شیام ، سنگھرش ، کرانتی ، ودھاتا ، شکتی جیسی قابل ذکر فلمیں ہیں۔
راجکپور :ہندی سنیما کے گریٹ شومین راجکپور نے بطور اداکار ،ہدایت کار ، فلمساز کامیابی حاصل کی۔ آرکے بینر تلے راجکپور کی فلموں نے اہم رول اداکیا ہے۔ برسات ، آوارہ ، شری 420،جس دیش میں گنگا بہتی ہے ،سنگم ، میرا نام جوکر ، بابی،پریم روگ ، رام تیری گنگا میلی ہوگئی، آرکے بینر کی سپرہٹ فلمیں ہیں۔ اس کے علاوہ انداز ، اناڑی ، چھلیا، تیسری قسم ، جیسی فلمیں راجکپور کی عمدہ اداکاری سے سجی ہیں۔
دیوآنند : ہندی فلموں کے سدا بہار ہیرو دیوآنند آخری سانس تک فلموں سے منسلک رہے۔ دیوآنند نے اپنے بینر کے تحت کامیاب فلمیں پیش کی ہیں۔ دیوآنند نے اپنے انداز اور اسٹائل سے فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی تھی۔ دیو آنند نے ’’نو دو گیارہ ‘ سی آئی ڈی ، کا لا پانی ، کالا بازار، بامبے کا بابو ،تیرے گھر کے سامنے ،تین دیو یاں، گیمبلر، ہم دونوں ، گائیڈ ، جیول تھیف ، پریم ، پریم پجاری ، ہرے راما ہرے کرشنا ، جانی میرا نام ، تیرے میرے سپنے، دیش پر دیش ،لوٹ مارجیسی کامیاب فلمیں بالی ووڈ کو دی ہیں۔ 
 
راجکمار: راجکمار کے مکالموں کی فلم انڈسٹری میں دھوم تھی۔ راجکمار اپنے انداز اور مکالمے کی ادائیگی کیلئے انڈسٹری میںمشہور تھے۔ ذاتی زندگی میں انہوںنے ہمیشہ ایک راجکمار کی طرح زندگی بسرکی ، اپنی شاہانہ اداکاری سے فلموں میں ہمیشہ اپنا دبدبہ بنائے رکھا ، معاون اداکارلبھی اپنے اوپر حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا۔ مدر انڈیا، پیغام ، اجالا ،وقت، ہمراز ، دل ایک مندر ، دل اپنا پریت پرائی ، میرے حضور ، نیل کمل، کاجل ، ہیر رانجھا ، مریادا، پاکیزہ، 36گھنٹے ، بلندی ، دھرم کانٹا، قدرت ، مرتے دم تک ، سوداگر وغیرہ راجکمار کی یادگار فلمیں ہیں۔ 
 
سنیل دت : مدر انڈیامیں بیر جو کے رول کو سنیل دت نے یادگار بنادیا تھا۔ آج بھی انکا رول ہندی فلموں کی تاریخ میں امر ہے، اس کے علاوہ ڈاکو کے کردار میں بھی سنیل دت نے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔ سنیل دت کبھی کسی امیج میں قید نہیں ہوئے ہر رول کو بخوبی نبھایا۔ مدر انڈیا ، سادھنا ، سجاتا ،مجھے جینے دو، وقت ، گمراہ ، ہمراز پڑوسن ،خاندان ، ریشما اور شیرا ، گیتا میرا نام ،جانی دشمن ، بدلہ ، ناگن ،پران جائے پر وچن نہ جائے سنیل دت کی بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ 
 
اشوک کمار: فلم انڈسٹری کے دادامنی اشوک کمارنے ہندی فلموں میں مختلف قسم کے رول کئے انہوں نے لمبے عرصے تک فلموں میں کام کیا اورہر فلم میں اپنی لاجواب اداکاری پیش کی ،ہر کردار نے سیکڑوں فلموں میں مختلف قسم کے کردار اداکئے ، ان کی چنندہ قابل ذکرفلموں میں اچھوت کنیا ، قسمت ،پر ینیتا ، محل ، چلتی کانام گاڑی، جیول تھیف ، آشیرواد ، انتقام ، وکٹوریہ نمبر 203،ملی ، خوبصورت ، کھٹا میٹھا، شوقین  شمار ہوتا ہے جن میں اشوک کمار نے اپنی اداکاری کاجادو جگایا ہے۔ 
 
بلراج ساہنی : تھیٹرسے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے بلراج ساہنی نے ہندی فلموں میں اپنی بے پناہ اداکارانہ صلاحیت کا نمونہ پیش کیا ہے۔ دو بیگھہ زمین بلراج ساہنی کے کیریئر کی سنگ میل فلم ہے جس میں انہوںنے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا  تھا۔ مختلف فلموں میں مختلف قسم کے رول کئے ہیں۔ گڑیا ’بھاگوان ، اولاد،سیما، گرم کوٹ ، لاج ونتی ،گھر سنسار، ہمراز، وقت ، نیل کمل ، عزت ، تلاش ، ایک پھول دومالی، دوراستے ، اور گرم ہوا، بلراج ساہنی کی قابل ذکر فلمیں ہیں جن میں انہوں نے اپنی اداکاری سے شائقین کو متاثرکیا ہے۔ 
 
اے کے ہنگل : ادھیڑ عمرمیں ہندی فلموں میں قسمت آزمانے والے اے کے ہنگل نے اپنے کیریئر میں ہرقسم کے رول کئے ، والد ،نوکر ، چچا کے رول میں انہوںنے ا پنی چھاپ چھوڑی ہے۔ اے کے ہنگل بھی تھیٹر سے منسلک تھے انکی اداکاری بھی فطری تھی۔ شعلے میں امام صاحب والا رول نا قابل فراموش ہے، تیسری قسم ، شاگرد ، شعلے ، اوتار ، ارجن ، شوقین ،باورچی ، آندھی ، بالکیا ودھو ، چت چور ،گڈی ، نمک حرام ، آپ کی قسم ، نوکری ، امردیپ ، تیرے میرے سپنے ، اورلگان اے کے ہنگل کی ا داکاری سے سجی بہترین فلمیں ہیں۔ 
 
پران : ہندی فلموں میں پران نے ایک سے بڑھ کر ایک رول کئے ہیں انہوںنے بطور ولن اورکیریکٹر آرٹسٹ اپنی چھاپ چھوڑی ہے ان کی اداکارانہ صلاحیت کی وجہ سے فلموں میں جان پڑ جاتی تھی۔ فلموں میں ان کا خاص رول ہواکرتا تھا ،اور اپنے رول کو بخوبی نبھاتے تھے۔ امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مشہور ہوئی تھی۔ منیم جی، چوری چوری ، آزاد، مدھومتی ، رام اورشیام ، جب پیار کسی سے ہوتا ہے، جس دیش میں گنگا بہتی ہے ’اپکار، ملن ، برہمچاری ، پتھر کے صنم ، ہیر رانجھا ،پورب پچھم ، دس نمبری ، ڈان، امر اکبر انتھونی، زنجیر ، دھرم ویر، بابی ، جگنو، نیا زمانہ ، شرابی ، پران کی چنندہ یادگار فلمیں ہیں۔
 
***************
Comments


Login

You are Visitor Number : 1182