donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Shakeel Khan
Title : شمشاد بیگم کی سریلی آواز خاموش ہو
   Shamshad Begam Ki Surili Awaz Khamosh Ho Gayi

شمشاد بیگم
 
کی سریلی آواز خاموش ہوگئی
 
شکیل خان
 
 
ری میکس اور غیر معیاری موسیقی کے اس دورمیں شمشاد بیگم کانام آج کے شائقین کیلئے ضرور انجان ہوگا مگر ان کی آواز اور ان کے نغمے ان کیلئے انجام نہیں ہوں گے۔ کیونکہ ری میکس کے اس دورمیں سب سے زیادہ گیتوں کے ری میکس شمشاد بیگم کے گیتوں کے بنائے گئے۔ فلم انڈسٹری میں کئی ایسے گلوکار آئے جنہوں نے پرانے گیتوں کے ری میکس البم نکال کر دولت اور شہرت کمائی۔ سیاں دل میں آنا رے ، کبھی آر کبھی پار، اورکجرامحبت و الا ‘ جیسے سدابہار گیتوں کی مقبولیت کی وجہ شمشاد بیگم کی مدھر کن آواز تھی ان کے نغموں میں میلوڈی تھی جسے سنتے ہی سامعین کھینچے چلے آتے تھے۔ شمشاد بیگم نے کئی مشہور گیت گائے ہیں ’بوجھ میرا کیانام رے ‘ ندی کنارے گائوں رے ، لے کے پہلا پہلا پیار، بھر کے آنکھوں میں خمار ، جادو نگری سے آیا ہے کوئی جادو گر، میرے پیا گئے رنگون ،  لاگا تیر نظر ، کجرا محبت والا۔ انکھیوں میں ایسا ڈالا ‘ ملتے ہی آنکھیں دل ہوا‘ جیسے مقبول گیت آج بھی شائقین کی زبان پر ہیں۔ ان کے انہی بے مثال گیتوں نے سامعین کوان کا گرویدہ بنالیا تھا۔ اپنی سریلی آواز سے سامعین کے دلوں پر برسوں تک راج کرنے والی مشہور پلے بیک سنگر شمشاد بیگم کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا۔ وہ 94 برس کی تھیں۔بالی ووڈ کو برسوں تک اپنے مدھر گیتوں سے مسحور کرنے والی شمشاد بیگم گزشتہ چند مہینوں سے علیل تھیں۔ شمشاد بیگم ہندستانی فلموں میں پلے بیک سنگر کی صف اول کی کلاسیکل گلوکارہ تھیں اور وہ برصغیر میں اپنی منفرد آواز کے لئے جانی جاتی تھیں۔ انکی صاف اور واضح آواز کو سامعین نے بہت پسند کیا جسکی وجہ سے جلد ہی انہیں سارنگی نواز استاد حسین بخش والے نے اپنی شاگردی میں لیا۔ انہوں نے برصغیر کے نامور موسیقاروں اوپی نیر اورنوشاد علی کے ساتھ کام کیا اور ان کے ساتھ، گانے والوں میں لتا مگیشکر ،آشابھونسلے اورمحمد رفیع شامل تھے۔ لاہور میںموسیقارماسٹر غلام حیدر نے ان کی آواز کومہارت کے ساتھ چند ابتدائی فلموں میں استعمال کیا جن میں بننے والی خزانچی اور 1942میں بننے والی فلم خاندان شامل ہیں۔ شمشاد بیگم 1944میں ممبئی منتقل ہوگئیں۔ جہاں انہوں نے کئی شہرہ آفاق فلموں میں گانے گائے۔ ان کے نغموں میں مدرانڈیا کا ہولی کا گیت ہولی آئی رے ،مغل اعظم کی قوالی تیری محفل میں قسمت آزماکر ہم بھی دیکھیں گے جیسے مقبول خاص و عام گیت بھی ہیں۔ انہوں نے ہندی ، بنگالی، مراٹھی ، گجراتی ،تامل اور پنجابی میں ڈھیروں گیت گائے ہیں۔ گیت گانا بچپن سے ان کاشوق تھا، وہ دس سا ل کی عمرمیں مذہبی جلسے ، شادی بیاہ کی رسومات میں لوک گیت گایا کرتی تھیں۔ لیکن روایتی خیالات والے ان کے خاندان نے انہیں اس وقت اس کے لئے حوصلہ افزائی نہیں کی یہ ان کے چچا تھے جنہوںنے ان کے والدکو انکے گانے دینے کے لئے منایا۔ جلد ہی ریکارڈنگ کمپنی جینوفون کے ساتھ انکا ایک معاہدہ ہوگیا۔ ان کے والد انہیں نغمے دینے کے لئے اس شرط پر راضی ہوئے کہ وہ برقعہ پہن کرگانا گائیں گی۔اور اپنی تصویر نہیں کھنچوائیں گی۔ شمشاد بیگم کی آواز سے تو سامعین کی شناسائی تھی ہی مگر لوگوں کوان کا چہرہ دیکھنے کاموقع 1970کی دہائی میں ملا، کیونکہ وہ اپنی تصاویر کھنچوانے سے ہمیشہ کتراتی تھیں۔ شمشاد بیگم اپنی آواز کو کسی بھی روپ میں ڈھال سکتی تھیںاس کیلئے بچپن سے ان کا گہرا ریاض ذمہ دار تھا۔ آج جب ہم ان کے ری میکس گیت سن کر ان کی فنی صلاحیت کی داددیتے ہیں تو ہمیں اس بات کو نہیں بھولنا چاہئے کہ مغربی موسیقی سے متاثر ہوکر بالی ووڈ کا پہلا گانا’ آنا میری جان سنڈے کے ، انہی کی تخلیق ہے لیکن ایک سے بڑھ کر ایک مقبول گیتوں کو اپنی منفرد آواز دینے والی شمشادبیگم نے شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے باوجود خودکو ہمیشہ سرخیوں سے دور رکھا اور آخری سانس تک فلمی دنیا کی چکا چوندروشنی سے دوررہیں۔ 2009 میں شمشاد بیگم کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اسی سال انہیں موسیقی کی دنیامیں ان کی بیش قیمت خدمات کے لئے اوپی نیز اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ تنہائی کی زندگی گزارنے والی شمشاد بیگم اس دنیاسے رخصت ہوگئیں اوران کی مدھر آ واز ہمیشہ کیلئے خاموش ہوئی لیکن ا ن کے نغمے ہمیشہ اس فلمی دنیا میں گونجتے رہیں گے۔ 
 
شمشاد بیگم  کے چنندہ  مقبول نغمے 
٭ میرے پیا گئے رنگون ٭ سیاں دل میں آنارے ٭ کجرا محبت والا انکھیوں میں ایسا ڈالا ٭ لے کے پہلا پہلا پیار ٭ ریشمی شلوار کرتا جالی کا ٭ کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ ٭ تیری محفل میں قسمت      آزماکر ہم بھی دیکھیں گے ٭ کبھی آر کبھی پار ٭ گاڑی والے گاڑی دھیرے ٭ چھوڑ بابل کا گھر  ۔
 
*************************
Comments


Login

You are Visitor Number : 752