donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : UNN News
Title :
   Amitabh Bachchan Ne Film Shamitabh Ki Kolkata Me Tashhiri Mohim Ka Aghaz Kar Diya

 امیتابھ بچن نے فلم ’’شمیتابھ‘‘ کی کلکتہ میں تشہیری مہم کا آغاز کردیا


ممبئی۔  (یو این این) امیتابھ بچن نے فلم ’’شمیتابھ‘‘ کی کلکتہ میں تشہیری مہم کا آغاز کردیا ۔ذرائع کے مطابق  بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کلکتہ میں خصوصی تقریب کے دوران فلم ’’شمیتابھ‘‘ کی تشہیری مہم کا آغاز بھرپور انداز میں کیا۔ اداکار نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ آر کے بالکی ان کے پسندیدہ ہدایتکار ہیں وہ ان کے پاس اس سے قبل فلم ’’چینی کم ‘‘ اور ’’پا‘‘ میں کام کرچکے ہیں ‘ ایک بار آر کے بالکی ایک زبردست موضوع کی فلم لے کر آئے ہیں ‘ بالکی کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ کسی بھی موضوع کو دلچسپ بنا سکتے ہیں ان کے پاس منفرد آڈیاز ہوتے ہیں جس پر وہ کام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فلم میں دھنوش اور اکشرا ہاسن کے ساتھ بھی کام کا تجربہ اچھا رہا۔ ان میں کمال کی فنکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں ‘ انہیں اپنے سے جونیئر اداکاروں سے بھی سیکھنے کو ملا جو کہ دلچسپ بات ہے فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 457