donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : UNN News
Title :
   Mohit Suri Se Bahut Kuchh Seekha : Rajkumar Rao

’’ہماری ادھوری کہانی‘‘ کی عکسبندی کے دوران

موہیت سوری سے بہت کچھ سیکھا، راجکمار رائو

 


ممبئی ۔ 16 مئی (یو این این) بالی وڈ اداکار راجکمار رائو نے کہا ہے کہ انہوں نے ہدایتکار موہیت سوری سے فلم ’’ہماری ادھوری کہانی‘‘ کی عکسبندی کے دوران بہت کچھ سیکھا۔ راجکمار رائو جن کی فلم ہماری ادھوری کہانی کا ٹریلر جاری ہو گیا ہے جس میں وہ غصیلے شوہر کے انداز میں دکھائی دے رہے ہیں، نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ انہیں ہدایتکار موہت سوری سے فلم کی عکسبندی کے دوران بہت کچھ سیکھا، سب سے پہلی بات جو انہوں نے موہت سے سیکھی وہ یہ ہے کہ آپ جتنے بھی کامیاب ہو جائو آپ کے جوش و خروش میں کمی نہیں آنی چاہئے، آپ کی جدوجہد کی چاہت میں کمی نہیں آنی چاہئے اور باتیں جو انہوں نے سیکھائی وہ یہ ہیں کہ ہر دن نیا سیکھنے کی کوشش کی جائے، ہر سیٹ پر موجود شخص کی عزت کرنی چاہئے۔ فلم سازی آسان کام نہیں اس کو مکمل کرنے میں تمام عملہ کا تعاون اور محنت درکار ہے۔ یہ زندگی کے ایسے سبق ہیں جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن شامل ہیں۔ فلم 12جون کو ریلیز ہو گی۔

*************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 312