donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : عاشقی 2میں بیٹی کے کام سے شکتی کپور &#
   Aashiqi2 Mein Beti Ke Kam Se Shakti Kapoor Khush

عاشقی 2میں بیٹی کے کام سے شکتی کپور خوش 
 
 
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم ’’عاشقی ٹو‘‘ نے سلور اسکرین پر دھوم مچاد ی، فلم نے صرف تین روز میں 20.25کروڑ روپئے کمالئے۔ کہا گیا ہے کہ بالی ووڈ فلم ’’آئرن مین تھری ‘‘کا مقابلہ کرتے ہوئے شکتی کپور کی بیٹی کی اس فلم نے ریکارڈ بزنس شروع کیا ہے، بالی ووڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ شردھا کپور کی یہ فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے جارہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شردھا کپور نے بہت اچھا پر فارم کیا ہے۔ 
 
راہل رائے حیران : بالی ووڈاداکار راہل رائے نے کہا ہے کہ ہدایت کار مہیش بھٹ کی طرف سے ان کی فلم ’’عاشقی ٹو‘‘ کی دعوت نہ دینے پر حیرانگی ہوئی۔ ا داکار راہل رائے نے ’’ فلم عاشقی ‘‘کے سیکوئل ’’عاشقی ٹو‘‘کے حوالے سے کہا کہ وہ حیرت میں مبتلا ہیں کہ انہیں مہیش بھٹ کی طرف سے فلم دیکھنے کی دعوت نہیں دی گئی۔ انہوںنے فلم کاٹی وی پر صرف ٹریلر دیکھا ہے جو کہ بہت اچھا ہے۔ 
 
شکتی کپور : نے کہا ہے کہ میری بیٹی شردھا کپور نے اپنے کام سے میراسر فخر سے بلند کیا ہے شردھا کی نئی فلم ’’عاشقی ٹو‘‘کو ہندستان کی طرح پاکستان کے عوام میں بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شردھا کو بچپن سے فلموں میں کام کرنے کا شوق تھا اور وہ اکثر شوٹنگ سے واپسی پرمیری نقلیں اتارکے مجھے دکھایا کرتی تھی اس کی آنکھ میں مجھے مستقبل کی ایک فنکارہ دکھائی دیتی تھی، مجھے یقین ہے اس کے کیریئر کا آغاز اچھا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں شکتی کپور کاکہنا تھا کہ ماضی کی طرح ہندستان میں آج بھی معیاری فلمیں بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ فلم کے اسکرپٹ پرغور کرتے ہوئے فنکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے آج ہماری فلم کا کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان اور ہندستان کے درمیان فلمی صنعت پر معاہدہ ہونا چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے فنکار مشترکہ کام کرسکیں۔ 
 
عاشقی 2نے پاکستانی سنیمائوں کی رونقیں بحال کردیں 
 
ہندستانی فلم ’ عاشقی 2‘ نے پاکستانی سنیما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گا ڑدیئے۔ فلم ڈائریکٹر مہیت سوری کی فلم ’عاشقی 2‘ نے کراچی کے ویران سنیما گھروں کو ایک بار پھر آباد کردیا، فلم کی کہانی آدتیہ ر ائے کپور اور شردھا کپور کے گرد گھومتی ہے اور دونوں فنکاروں نے پریمی جوڑے کا کردار اداکیا ہے جو محبت کرنے والوں کے دل کو چھوتا ہے فلم عاشقی 2 کراچی کے کیپری سنیما ، ایٹریم سنیماسمیت دیگر چھوٹے بڑے سنیما گھروں میں لگائی گئی ہے کراچی کے عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فلمیں مزید لگتی رہیں تو ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کے سنیما گھر ایک بارپھر آباد ہوجائیں گے۔ جب کہ فلم کے پروڈیوسر مہیش بھٹ نے بتایاکہ کہ بہت مدت بعد میں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کسی فلم کا آغاز کیا تھا فلم کے ہیرو اور ہیروئن کی طرح تمام کاسٹ نے بہترین کام کیا ہے جو دیکھنے والوں کے دلوں کوچھوئے گا، انہوںنے مزیدکہا کہ فلم ’’عاشقی 2کو پاکستان کی طرح ہندستان میں بھی بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ فلم میں آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور سمیت شاد رندھا وا، مہیش ٹھاکر ، ، سالل اچاریہ ، گگن گپتا ، گرو شرما ودیگر نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ 
 
*************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 915