donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : بالی ووڈ کا 100سالہ سفر، کامیابی کے 100 
   Bollywood Ka 100 Sala Safar, Kamiyabi Ke 100 Aham Anasir

بالی ووڈ کا 100سالہ سفر، کامیابی کے 100 اہم عناصر
 
21۔ چائلڈ اسٹار کی بھرمار: چائلڈ اسٹاروں کی بھرمارسے بھی بالی ووڈ کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ فلم چت چور میں ماسٹر راجو ہو یا کچھ کچھ ہوتا ہے میں پرزان دستور یا پھر معصوم فلم کی ارمیلا اور جگل ہنس راج آج بھی لوگوں کے دلوں میں ہیں۔ ان سب کی معصوم اداکاریوں نے عوام کا دل جیت لیا۔
 
22۔ جمپنگ جیک : فلموں میں بعض اوقات ایسے رقص ہوتے ہیں جس میں  ڈانس کی حرکات سمجھنے تک پورا گانا ہی ختم ہوچکا ہوتا ہے۔ یہ تھکادینے والے گانے بھی کافی پسند کئے جاتے تھے۔ فلم ’’جب جب پھول کھلے ‘‘ میں ششی کپور کا رقص ’’افوہ خدا‘‘ یا جتندر کے بہت سے نغمے اسکی عمدہ مثالیں ہیں۔
 
23۔ ویلن کا میک اپ: ہر حال میں ٹھنڈے دماغ سے ہیرو کی راہ میں روڑے اٹکانے کی منصوبہ بندی کرنے والے  ویلن کے ہر انداز کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ ’’شاکال‘‘، گبر سنگھ اور موگامبو جیسے ویلن کی اداکاری آج بھی ذہن میںتازہ ہے۔ 
 
24 ڈی ڈی  ایل جے : بالی ووڈ کے سوسالوں کی بات ہو تو ہم ڈی ڈی ایل جے یعنی دل والے دلہنیا لے جائینگے کو کیسے فراموش کرسکتے ہیں۔ اس فلم کا شمار اب تک کی کامیاب ہند ی فلموں میںہوتا ہے۔
 
25۔ جانوروں سے پیار: بالی ووڈ وقفے وقفے سے جانوروں کی وفاداری پر روشنی ڈالتی رہی ہے۔ فلم ’’تیری مہربانیاں ‘‘ میں مالک کے قتل کا بدلہ لیکر اسکی قبر پر پھول چڑھاکر کتے نے جو اداکاری کی اس نے عوام کا دل چھو لیا۔فلموں کی ایک بڑی تعداد ہے جس میں جانوروں کو شامل کیا گیا ہے۔ فلم ہاتھی میرے ساتھی میں ’ہاتھی‘ دودھ کا قرض میں ’سانپ‘ اور خون بھری مانگ میں’گھوڑے‘ کے علاوہ بہت سی ایسی فلمیں ہیں جن میں جانوروں کو شامل کیا گیا ہے۔
 
26۔ دھرمیندر: دھرمیندر کا شمار مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ صرف اداکاری اور خوبصورتی ہی نہیں انکے ڈائیلاگ ادا کرنے کا انداز بھی قدرے مختلف ہے پھر خواہ وہ شولے میں ’موسی جیل میں چکی پیسنگ‘ والا فقر ہ ہو یا پھر ’’کتے میں تیرا خون پی جائونگا‘‘۔
 
27۔ ہیلن کا جلوہ: ہیلن کا جلوہ بھی بالی ووڈ کا سپر ہٹ فارمولا رہا ہے ۔ گرچہ ہیلن کو بہت سی فلموں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل نہ ہو لیکن انہوں نے بے شمار فلموں میں آئٹم نمبر کئے ہیں۔ 
 
28۔ بمل رائے:۔کم عمر ہدایت کار بمل رائے نے یکے بعد دیگرے کامیاب فلمیں بالی ووڈ کی جھولی میں ڈالیں۔ فلم ’’دو بیگھہ زمین‘‘، مدھومیتا‘‘، سجاتا  اور دیوداس جیسی فلمیں بنائیں جنہیں عوام نے کافی پسند کیا۔ 
 
29۔ امجد خان : کم وقت میں سب سے زیادہ شہرت جس ہستی کو ملی وہ کوئی اور نہیں امجد خان ہی تھے۔ فلم ’’شولے ‘‘ میں انکے منھ سے نکلا ہر لفظ بطور ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا۔ 
 
30۔ بابو مشائی: فلموں میں افسردہ مناظر بھلے ہی عوام کو غمگین بنادیتے ہوں لیکن اسکے باوجود عوام انہیں بے حد پسند کرسکتے ہیں۔ فلم آنند میں بابو مشائی نے ناظرین کو کافی رلایا لیکن انکی اداکاری دل میں گھر کر گئی۔
 
*********************
Comments


Login

You are Visitor Number : 1222