donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : بالی ووڈ کے وہ ستارے جو اپنی اہلیہ
   Bollywood Ke Woh Sitare Jo Apni Ahliya Se Chhote Hain

بالی ووڈ کے وہ ستارے جو اپنی اہلیہ سے چھوٹے ہیں
 
شلپا شٹی اور راج کندرا: 37 سالہ شلپا شٹی اپنے شوہر راج کندرا سے تین مہینے بڑی ہیں۔ ہمیشہ سے ہی راج کے دل  میں شلپا کے لئے ایک خاص گوشہ تھا اور 22نومبر 2009کو دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ایک اخبار کو دئے گئے انٹریو میں شلپا نے کہا کہ راج پہلی نظر میں ہی انکے دیوانے ہوگئے تھے۔
 
ارجن رام پال، مہر جیسیا: ان دونوںکی شادی کو پندرہ سا ل کا عرصہ ہوگیا لیکن آج بھی دونوں ایک دوسرے کو اتنا ہی چاہتے ہیں جتنا کہ دس سال پہلے۔سابق سوپر ماڈل مہر جیسا کے ساتھ ارجن نے 1998 میں شادی کی تھی۔مہر ارجن سے دو سال بڑی ہیں۔ انکی دو بیٹیاں ہیں۔ 
 
پرمیت اور ارچنا: کامیڈی سرکس میںاپنی ہنسی اور بالی ووڈ میں مختلف طرح کی اداکاری سے مشہور ارچنا کی شادی پرمیت سے ہوئی۔ دونوں کی ملاقات ایک پارٹی میں ہوئی تھی اور تب سے ہی دونوں ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار ہوگئے۔پرمیت سے ارچنا سات سال بڑی ہیں۔ پرمیت کے گھر والے شادی پر رضامند نہیں تھے لیکن تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے دونوں نے شادی کرلی۔  شادی کو بیس سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی دونوں کے پیار میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ ارچنا کا کہنا ہے کہ اگر شادی کیلئے عمر کی حد ضروری ہے تو صحیح عمر کے تناسب کی شادیاں ناکام کیوں ہوتی ہیں۔
 
 
سنیل دت اور نرگس:نرگس نے جب سنیل دت سے شادی کی تو وہ نہ صرف ان سے ایک سال بڑی تھیں بلکہ اس وقت سنیل دت سے کافی بڑی اداکارہ تھیں۔ مدر انڈیا کی شوٹنگ کے دوران 1957میں جب سنیل دت نے نرگس کو آگ سے بچایا تب سے دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ ایک دفعہ سنیل دت کو لکھے خط میں نرگس نے کہا تھا ’’کبھی مجھ سے خفا نہ ہونا، یاد رکھو اگر میری موت بھی ہوجاتی ہے تب بھی میں تم سے جدا نہیں ہونگی بلکہ روحانی طور پر جڑی رہوں گی۔ میں تم سے اسقدر جڑی ہوئی ہوں کہ موت بھی جدا نہیں کرسکتی‘‘۔ اسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ شادی کے لئے عمر کی حد کوئی معنی نہیں رکھتی۔
 
آدتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب: زرینہ وہاب آدتیہ پنچولی سے چھ سال بڑی ہیں۔ زرینہ کا کہنا ہے کہ قسمت نے دونوں کو ملایا ہے اور انکی محبت نے ہی شادی کے رشتے میں باندھا۔
 
فرہان اختر اور ادھونا بھبانی:ادھونا بھبانی فرہان سے چھ سال بڑی ہیں۔فلم دل چاہتا ہے کی کہانی لکھتے وقت دونوں کی ملاقات ہوئی۔ سال 2000 میں دونوں کی شادی ہوئی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
 
 
 ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے:بالی ووڈ کی سب سے دھوم دھام والی شادی ایشوریہ اور ابھیشیک کی ہے۔ یہ شادی بہت یادگار رہی۔سال 2007میں دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ 
 
فرح خان اور شیریش کنڈو: شریش کنڈو اپنی اہلیہ سے آٹھ سال چھوٹے ہیں۔ میں ہوں نا کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں پیار ہوا اور مذہب و عمر کے فرق کی پروا نہ کرتے ہوئے دونوں نے شادی کرلی۔ دونوں کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ فرح خان کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ دوسرا جنم ہوتا ہے کہ نہیں لیکن اگر ہوتا ہے تو وہ اگلے جنم میں بھی شیریش کی اہلیہ ہونا چاہیں گی۔
 
************************
Comments


Login

You are Visitor Number : 1550