donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : بالی ووڈ کی مشہور مائیں
   Bollywood Ki Mashhoor Mayen

بالی ووڈ کی مشہور مائیں
 
’’میرے پاس ماں ہے‘‘بظاہر یہ بالی ووڈ کا سب سے مشہور ڈائیلاگ ہے لیکن حقیقتاً دیکھا جائے تو اگر ماں کا ساتھ نہ ہوتا تو شاید بالی ووڈ آج سو سال کا جشن نہیں منارہا ہوتا۔ذرا سوچئے کیا ہوتا اگر بالی ووڈ میں ماں کا کردار ہی نہ دکھایا جاتا ؟ ماں کے مختلف کرداروں نے بالی ووڈ کے سو سالوں میں چار چاند لگادیا ہے۔ کہیں بدلہ لینے والی ماںکا رول کہیں تیز طرار ماں تو کہیں غریب اور اصول پسند ماں ۔  آیئے آج ہم نظر ڈالتے ہیں بالی ووڈ کی مائوں پر۔ ان دنوں بالی ووڈ میں مائوں کے کردار میں تبدیلی آئی ہے۔یہ مائیں نہ صرف بچوں کے ہوم ورک میں مدد کرتی ہیں بلکہ انکے ڈائیٹ کا خیال رکھتی ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔ اس سے پہلے بالی ووڈ کے پردے پر مائیں صرف ساڑیوں میں ہی نظر آتی تھیں لیکن اب بدلتے زمانہ سے شانہ بشانہ ہوکر اس میں تبدیلی آرہی ہے اور مائیں ساڑیوں کی بجائے مغربی لباس میں نظر آرہی ہیں۔ مائیں اپنے بچوں کے لئے کافی فکر مند رہتی ہیں اور کینسر یا آٹوزم بھی انکے لئے پیار کم نہیں کرتا۔ راون میںکرینہ کپور ، فیملی میں کاجول اور تارے زمین پر کی ماں تسکا چوپڑا کو ہی لیں۔ ان تینوں مائوں نے ماںکا کردار بخوبی نبھایا۔ فلم انگلش ونگلش میں سری دیوی کا رول بھی ناقابل فراموش ہے۔ انکا کردار یہ پیغام دیتا ہے کہ کس طرح چند خواتین کو انکے گھروں میں نظر انداز کیا جاتا ہے اور بسا اوقات انہیں انکی کم مائیگی کا احساس دلایا جاتا ہے۔یہ بھی پیغام ملتا ہے کہ ذرا سا صبر وتحمل فیملی کیلئے فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔
 
پیاری سی ماں: ماں تو بحرحا ل ہر کسی کی ماں ہوتی ہے لیکن بالی ووڈ میں چند مائیں اپنی ممتا کیلئے خاص طور سے جانی جاتی ہیں۔ خاص طور سے جوہر بینر کی تلے بننے والی فلموں میں نرم اور شفیق مائوں کو پیش کیا جاتا تھاجو اپنے بچوں کی ہر طرح سے مدد کرتیں۔سلمان خان سے محض سات سال بڑی ریما لاگو متعدد فلموں میں انکی ماں کا رول ادا کرچکی ہیں۔ فریدہ جلال بھی بہت اداکاروں پر سنہرے پردے پر ممتا نچھاور کرچکی ہیں۔ پیاری سی مسکراہٹ  والی فریدہ جلال نے ہمیشہ نرم رویہ والی ماں کا کردار ہی ادا کیا ہے۔ ان دنوں کرن کھیر پنجابی سوئٹ مدر کے طور پر مقبول ہورہی ہیں۔ 
نیروپا رائے: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیشتر فلموں میں ماں کا رول ادا کرنے والی نیروپا رائے بہت سے اداکاروں پر ممتا نچھاور کرچکی ہیں۔ انہیں بالی ووڈ کی سب سے مشہور ماں کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ اکثر فلموں میں یہ غریب ہوتیں لیکن بہت محنت سے اپنے بچوں کی پرورش کرتی نظر آئیں۔ 2004 میں 72 سال کی عمر میں انکی موت ہوگئی۔ انکی مشہور فلموں میں ہماری مزل، نند بھوجائی، من کا میت، کشمیر، دیوار،دو روٹی، چالباز، بازی گر، کنگن، آئینہ،بے شرم، خاندان، امر اکبر انتھونی، آتش، سہاگ، خون اور پانی، پاتال بھیروی، مرد، گنگا تیرے دیش میں، لال بادشاہ وغیرہ ہیں۔ چار سو سے زائد فلموں میں انہوں نے کام کیا ہے۔انکی بہت سی فلموں میں بچے کھو جاتے ہیں لیکن بعد میں وہ پھر مل جاتے ہیں۔ 
نرگس: نرگس بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رہ چکی ہیں۔ مدر انڈیا میں انکی کارکردی قابل ستائش رہی۔ اس فلم میں اکیلے ہی مصائب کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بچوں کی پرورش کی اور اپنی عزت کو مجروح ہونے سے بچایا۔ جب خود انکا لڑکا ایک لڑکی کے لئے برا ثابت ہوا تو اپنے بیٹے کو گولی مارنے سے بھی گریز نہیں کیا۔
درگا کھوٹے: پچاس سالوں میں انہوں نے متعدد فلموں میں مائوں کا کردار ادا کیا۔ جودھا بائی میں مغل بادشاہ اکبر کی اہلیہ کا رول انہوں نے بخوبی ادا کیا۔ ایک طرف شوہر کا فرمان اور ایک طرف بیٹے کی محبت کے درمیان پھنسی ماں کا کردار بخوبی نبھایا۔ زیادہ تر فلموں میں یہ شفیق ما ں کا رول ادا کرتی ہیں۔ بہوئوں کے ساتھ بھی انکا رویہ ہمیشہ مہربانہ رہا ۔
للیتا پوار: فلموں میں بہوئوں کی جان کی دشمن بنی للیتا پوار نے 1920سے لیکر 1990تک بالی ووڈمیں حکمرانی کی۔ تقریباً تین سو فلموں میں انہوں نے اداکاری سے ناظرین کو لبھایا۔دہیج، ٹھوکر، مسٹر اینڈ مسس1955، خاندان، شری 420، سو دن ساس کے، سسرال ، جنگلی، ہم دونوں، گرہستی، بلف ماسٹر ، سنگم، کہرا  اور لو ان ٹوکیو انکی بہترین فلموں میں سے ہیں۔
دینا پاٹھک: بالی ووڈ کی سو سے زائد فلموں میںکام کرکے انہوں نے اپنی اداکاری کا لوہا منوالیا۔ سات ہندستانی، سچا جھوٹا، جل بن مچھلی نرتیہ بن بجلی، امرائو جان، پریم روگ، ارتھ ارپن، جھوٹی، آنکھیں، ڈریم گرل، کتاب، گول مال، تھوڑی سے بیوفائی، آنکھیں، سب سے بڑا کھلاڑی، یارانہ، پردیس ، میرے سپنوں کی رانی، تم بن اور پنجر انکی مشہور فلمیں رہیں۔ 
زہرا سہگل: پہلے فلم انڈسٹری میں انکی آمد بطور ڈانسر ہوئی لیکن بعد میں انہوں نے فلموں اور سیریل میںکام کرنا شروع کیا۔ چلو عشق لڑائیں میں انکی کارکردگی قابل دید ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے متعدد اداکاروںکے ساتھ کام کیا ہے۔
وحیدہ رحمان: بہت دنوں تک فلم انڈسٹری میں  بطور اداکارہ اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیرنے کے بعد وحیدہ رحمان نے ماں اور دادی کا رول کرنا شروع کیا۔ اوم جئے جگدیش ، واٹر ، دلی 6میں انکی اداکاری قابل دید رہی۔
کامنی کوشل: کامنی نے منوج کمار کی فلم شہید میں بھگت سنگھ کی والدہ کے رول سے اسطرح لوگوں کو متاثر کیا کہ اسکے بعد بہت سی فلموں میں انہیں ماں کا کردار آفر کیا گیا۔خاص طور سے منوج کمار کی فلموں میں انہیں جگہ ملی۔ روٹی کپڑا مکان، شور، پورب پچھم ، سنیاسی اور دس نمبری میں انہوں نے اداکاری کی۔
 فریدہ جلال : چاہے وہ ’’ دل والے دلہنیا لے جائینگے‘‘ ہو یا پھر ’دل تو پاگل ہے ‘‘ فریدہ جلال کی اداکاری نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔ فلم لاڈلا میں انیل کپور کی والدہ کا رول انہوں نے اسطرح اداکیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھ سے آنسو رواں ہوگئے۔
جیا بچن: فلموں میں بطور اداکارہ کام کرنے کے بعد انہوں نے ماں کا رول ادا کرنا شروع کیا۔ فلم فضا میں دکھی ماں کا رول انہوں نے بخوبی ادا کیا۔ اسکے علاوہ کبھی خوشی کبھی غم، کل ہو نہ ہو  اور لاگا چنری میں داغ انکی بہترین فلموں میں سے ہے۔
راکھی: فلم شکتی میں امیتابھ بچن کی والدہ کا رول نبھاکر راکھی نے اپنی اداکاری کا لوہا منوالیا۔ یہ انکے لئے بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ اب تک وہ امیتابھ کے ساتھ ہیروئن کے طور پر کام کررہی تھیں اور اچانک سے ہی انہیں یہ رول آفر کیا جسکے ساتھ انہوں نے بھرپور انصاف کیا۔انکی زیادہ تر فلموں میں وہ کسی نہ کسی سے انتقام لیتی ہیں۔ رام لکھن ، کرن ارجن، میں انکا رول باغی رہا۔ فلم بازی گر، سولجر، بادشاہ، ایک رشتہ، کھلنائیک میں بھی انکی کارکردگی کافی بہتررہی۔ 
ڈمپل کپاڈیا: ڈمپل نے چند فلموں میں ہی ماں کا کردار ادا کیا لیکن چند فلموں میں ہی انہوںنے شاندار کارکردگی سے  ناظرین کا دل جیت لیا۔
ریما لاگو: بالی ووڈ کی سب سے مشہور فلم ’’ہم آپکے ہیں کون‘‘ میں ماں کا کردار نبھانے والی ریما بہت سی فلموں میں ماں بنی ہیں۔ ہر فلم میں وہ بہت ہی صابر وشاکر رول ادا کرتی پائی گئیں۔ شاہ رخ خان، ابھیشیک بچن، سلمان خان، سمیت انہوں نے متعدد مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے خاص طور سے راجشری بینر تلے کام کیا ہے۔
 
سمیتا جیاکار: فلم ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ میں بہترین اداکاری کے ذریعہ انہوں نے اپنی قابلیت کا لوہا منوالیا۔پردیس، پریم اگن، ہم آپکے دل میں رہتے ہیں، عجب پریم کی گجب کہانی جیسی مشہور فلموں کے علاوہ  انہوں نے متعد سیریل میں بھی کام کیا ہے۔
کرن کھیر: کرن کھیر نے فلموں میں ماں کا کردار بخوبی نبھایا ہے۔فلم دیو داس، ویر زارا، اوم شانتی اوم، کبھی الوداع نہ کہنا ، اپنے اور دوستانہ انکی بہترین فلموں میں سے ہیں
رتنا پاٹھک: ’’جانے تو یا جانے نہ‘‘ اور ہائوس فل ٹو میں انہوں نے بہترین اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا۔ 
ارونا ایرانی: ارونا ایرانی کا بالی ووڈ سے بہت گہرا رشتہ ہے۔ انہوں نے بطور اداکارہ کام کرنے کے علاوہ ماں ، بہن کا رول بھی بخوبی نبھایا ہے۔ خاص طور سے وہ فلموں میں گووندا کی ماں بنی ہیں۔ انکی اداکاری لاجواب ہوتی ہے۔ راجا بابو‘‘ راجا جی‘‘ سمیت متعدد فلموں میں وہ اپنے بچے کو بے جا لاڈ پیار دیتی نظر آئیں۔  
 
************************
Comments


Login

You are Visitor Number : 2347