donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : بالی ووڈ میں کروڑوں میں کھیلنے وا 
   Bollywood Mein Karorhon Mein Khelne Wali Adakarayen

بالی ووڈ میں کروڑوں میں کھیلنے والی اداکارائیں
 
ہندستان میں بالی ووڈ اور کرکٹ دو ہی ایسی جگہیں ہیں جو آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں جہاں روپیوں کی برسات ہوتی ہے۔ ذیل میں ہم دس ایسی ہیروئنوںکا ذکر کررہے ہیں جنکی آمدنی ہزاروں یا لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے۔ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ چلنے والی چیز قسمت ہے۔ اگر قسمت مہربان ہو تو پھر ذہانت، محنت اور صورت کوئی معنی نہیں رکھتی۔ 
 
پرینکا چوپڑا: بالی ووڈ میں اپنی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے پرینکا چوپڑا سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ فلم ’’زنجیر ‘‘ کے ریمیک میں رام چرن تیجا کے مقابل کام کرنے کیلئے انہیں نو کروڑ روپئے ملے۔
کرینہ کپور: اگر پرینکا سیر ہے تو کرینہ کپور بھی کچھ کم نہیں۔ مدھر بھنڈارکر کی فلم ’ہیروئن‘ کیلئے انہیں آٹھ کروڑ روپئے ملے۔ اسکے علاوہ اشتہارات کیلئے انہیں تین کروڑ روپئے ملتے ہیں۔
ایشوریہ رائے: فلموں سے لمبے بریک کے باوجود ایشوریہ کا میجک اب بھی بالی ووڈ میں برقرار ہے۔ خوبصورت آنکھوں والی اس حسین اداکارہ کو ایک اشتہار کیلئے چار کروڑ روپئے ملتے ہیں۔ فلم ’’روبوٹ‘ میں رجنی کانت کے مقابل کام کرنے کیلئے انہیں چھ کروڑ روپئے ملے۔
 
کترینہ کیف: کمزور ہندی کے باوجود کترینہ کی بالی ووڈ پر گرفت کافی مضبوط ہے۔یکے بعد دیگرے متعدد کامیاب فلمیں دیکر انکا شمار اب بڑی ہیروئن میں ہوتا ہے۔ ایک فلم کیلئے انہیں چار کروڑ روپئے ملتے ہیں۔ اشتہاروں میں کام کرنے کیلئے بھی وہ اتنا ہی چارج کرتی ہیں۔ 
 
بپاشا باسو: بپاشا باسو کی زندگی میں بھلے ہی کئی دفعہ بریک ہوا ہو لیکن اسکے باوجود انکے کیرئیر پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ہر فلم کے لئے انہیں دو سے تین کروڑ روپئے ملتے ہیں۔ 
 
دیپیکا پڈوکون: ڈمپل گالوں والی دیپیکا پڈوکون چند سکنڈ کے اشتہار کے لئے 2.5کروڑ روپئے لیتی ہیں ۔ 
ودیا بالن : ودیابالن ہر فلم کیلئے دو کروڑ روپئے لیتی ہیں۔
 
سونم کپور: انیل کپور کی دختر سونم کپور بھلے ہی ہٹ فلموں سے دور ہوں لیکن رقم لینے کے معاملے میں وہ پیچھے نہیں ہیں۔ وہ ہر فلم کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپئے لیتی ہیں۔
 
انوشکا شرما: اشتہاروں کے لئے انوشکا 1.5 کروڑ روپئے لیتی ہیں۔
 
سوناکشی سنہا: سوناکشی فلموں کیلئے 1.5کروڑ روپئے جبکہ اشتہار کے لئے 1.25کروڑ روپئے لیتی ہیں۔
****************
Comments


Login

You are Visitor Number : 961