donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : بالی ووڈ میں بڑی عمر کی ہیروئن اور
   Bollywood

بالی ووڈ میں بڑی عمر کی ہیروئن اور کم عمر ہیرو کا رجحان بڑھا
 
جب پارس ارورہ کو ان کی پہلی فلم پیشکش ہوئی تب ان کی عمر تھی 17 سال لیکن انہیں اپنے بورڈ کے ایگزام دینے تھے۔ پارس نے اپنے بورڈ ایگزام بعد میں دینے کا فیصلہ کیا۔ خاص بات تھی فلم کی ہیروئین۔ ان کے مقابل فلم میں بالی ووڈ کا جانا  پہچانا چہرہ کنگنا رناوٹ تھیں۔ ’’رجو‘‘ نام کی اس محبت کی کہانی کے لئے فلم کے ڈائریکٹر کونو عمر ہیرو کی تلاش تھی جو پارس کے ساتھ پوری ہوئی۔
 
اگرچہ شروع میں اس جوڑی کو لے کر کچھ شک تھا لیکن شوٹنگ کے آگے بڑھنے کے ساتھ کنگنا نے نخرے نہ دکھاتے ہوئے نئے نویلے پارس کا بہترین طریقے سے ساتھ دیا اور اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ نے اس نئے دور کی جانب ایک قدم اور بڑھایا جس میں 19 سال کے ہیرو اور 26 سال کی ہیروئین کی جوڑی بنی۔
فلم تجزیہ کومل کہتے ہیں،'' بالی ووڈ میں ہمیشہ بڑی عمر کے ہیرو اور چھوٹی عمر کی ہیروئین کا چلن رہا ہے لیکن اب یہ الٹ رہا ہے۔ اس میں نئی قسم کی کہانیاں بھی اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ پھر اگر سینئر ہیروئین نئے ہیرو کے ساتھ جچتی ہیں تو کیا حرج ہے؟ جیسے پرینکا چوپڑا اور ارجن کپو، ۔‘'
 
دراصل، یہ فلمز شہروں کے بدلتے معاشرے کی کہانی بیان کرتی ہیں، جن میں اقتصادی طور پر آزاد عورتیں زندگی کے ہر سکھ کو دینا چاہتی ہیں۔ تعلیم، پیسے اور اثر کے معاملے میں وہ مردوں سے کسی بھی طرح سے کم نہیں ہیں، لہذا اپنی مرضی سے اپناپارٹنر چنتی ہیں۔ سیف علی خان بھلے ہی کرینہ کپور سے 10 سال بڑے ہیں لیکن ان کی پہلی بیوی امرتا سنگھ ان سے 11 سال بڑی تھیں۔ کوریوگرافرفرح خان اپنے شوہر سے نو سال بڑی ہیں۔ ابھیشیک بچن اور راج اپنی بیویوں بالترتیب ایشوریہ رائے اور شلپا شیٹی سے دو سال چھوٹے ہیں۔
 
اس نئے رجحان کے بارے میں سماجیات کی ماہر ایک خاتون کہتی ہیں کہ،'' سماج میں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جنہیں فلمی پردے پر دکھایا جارہا ہے۔ ویسے ایسا شروع سے ہوتا آیا ہے لیکن اب کھلم کھلا ہو رہا ہے۔ '' اپنے سے سات سال چھوٹے لڑکے سے شادی کرنے والی پرگیہ (بدلا ہوا نام) اس کی عمدہ مثال ہیں۔ وہ کہتی ہیں،'' جب ہم کسی کو پسند کرتے ہیں تو اس سے اس کی عمر نہیں پوچھتے۔ویسے بھی میں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں اور اپنے فیصلے لینے کے لیے پوری طرح آزاد ہوں۔ '' ان کے شوہر ابھی پڑھ رہے ہیں اور نوکری تک پہنچنے میں کچھ دیر ہے۔
 
ان ہیروئینوں کی فہرست میں پرینکا چوپڑا کا نام خاص طور سے لیا جا سکتا ہے۔ وہ اپنے سے جونیئر اسٹارس کے ساتھ غنڈے اور زنجیر میں نظر آئیں گی۔ غنڈے میں 30 سالہ پرینکا 27 سال کے ارجن کپور اور 27 سال کے ہی رنویر سنگھ کے ساتھ تال سے تال ملا رہی ہیں جبکہ زنجیر کے ریمیک میں ان کے ہیرو جنوب کے اسٹار 27 سالہ رام تیجا ہیں۔ 2012 میں’’ ایک میں اور ایک تو‘‘میںخود سے دو سال چھوٹے عمران خان کے ساتھ نظر آئیں ۔کرینہ کپور اب ان کے ساتھ گوری تیرے پیار میں میں پھر جلوہ افروز ہونگی۔
گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ میں ایسی کہانیاں لکھی جا رہی ہیں، جو اصل زندگی کے انتہائی قریب ہیں۔ اجے بہل کی لو بجٹ فلم بی اے پاس بھی ایسی ہی ایک جوڑے کو لا رہی ہے۔ فلم میں 31 سالہ شلپا شکلا اور 25 سالہ شاداب کمال ہیں۔ شلپا اپنی ازدواجی زندگی سے پریشان ہیںجبکہ کمال دہلی پڑھنے آئے 19 سالہ نوجوان کے رول میں ہیں۔ کہانی بتاتی ہے کہ کس طرح ایک طاقتور عورت اس نوجوان کو اپنے جنسی تسکین کے لئے استعمال کرتی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اجے کہتے ہیں،'' فلم کی کہانی ہی ایسی ہے اور اسی کے مطابق اسٹاروں کو چنا گیا ہے‘‘۔یہ فلم موہن سکہ کی کہانی دی ریلوے آنٹی پر مبنی ہے۔
 
اسی طرح شوبھنا 7 نائٹس میں 38 سالہ روینا ٹنڈن ایک معمرمصنفہ کے رول میں ہیں جسے اس کا شوہر پریشان رکھتا ہے اور جو بالی ووڈ کے ایک نوجوان ا سٹرگلر 27 سالہ امت پروہت کی بانہوں میں سکون پاتی ہے۔ فلم میں روینا کے شوہر کے رول میں روہت رائے ہیں جبکہ ان سے کم عمر پروہت ان کے ہاتھ کا کھلونا بنے نوجوان کے کردار میں ہیں۔
 
فلم کے ڈائریکٹر سدپتو چٹرجی کہتے ہیں،'' کہانی میں ایسے ہی جوڑے کی ضرورت تھی۔ ویسے بھی بالی ووڈ میں تجربے ہوا کرتے ہیں۔‘‘ اگر ہم آن سکرین جوڑوں کی بات کریں تو بڑی تبدیلی کا دور 2009 میں دیکھا گیا تھا۔ اس سال تین اہم فلمیں ایسی تھیں، جن کی ہیروئن ہیرو سے بڑی تھیں۔
 
دل بولے ہڑی پا‘‘ میں 35 سالہ رانی مکھرجی اور 32 سالہ شاہد کپور کی جوڑی تھی، ’’آ دیکھیں ذرا میں‘‘ 31 سالہ نیل نتن مکیش اور 34 سالہ بپاشا باسو ایک ساتھ نظر آئے جبکہ ’’ویک اپ سد‘‘میں میں 33 سال کی کونکناسین شرما اور 30 سال کے رنبیر کپور کی بالکل منفرد جوڑی دیکھنے کو ملی۔ حالانکہ اس سے پہلے’’ قسمت کنکشن ‘‘میں 35 سالہ ودیا بالن شاہد کپور کے ساتھ آئی تھیں۔ ڈینجرس عشق (2012) میں 37 سالہ کرشمہ کپور 32 سال کے رجنیش دگل کے ساتھ تھیں، جبکہ پریتی زنٹا کے ہوم پروڈکشن کی پہلی فلم عشق ان پیرس کے ریحان ملک کی عمر بھی ان سے کم بتائی جاتی ہے۔ فلم 24 مئی کو ریلیز ہوئی ہے۔ 1996 میں آرمی میں شاہ رخ خان اور سری دیوی ایک ساتھ آئے تھے اور سری دیوی شاہ رخ سے دو سال بڑی تھیں۔ اگرچہ ویک اپ سڈ کو چھوڑ کر باقی تمام فلمز باکس آفس پر رنگ نہیں جما سکیں۔
 
عمر کا یہ وقفہ فی الحال کچھ خاص بڑا نہیں ہے۔ لیکن اس ملک میں جہاں کچھ عرصہ پہلے تک شادی کے لئے کم سے کم تین سال چھوٹی لڑکی کی باتیں ہوا کرتی تھیں، وہاں کے سنیما میں یہ تبدیلی کوئی عام بات نہیں ہے۔ اب عمر کا فرق کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا۔
 
******************
Comments


Login

You are Visitor Number : 636