donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : جب کنگنا کو گھیرا ڈکیتوں نے !
   Jab Kangna Ko Ghera Dacaiton Ne

جب کنگنا کو گھیرا ڈکیتوں نے !
 
 
 
ہندی فلموں کے ڈکیت کتنے بڑے رنگ رسیا ہوتے ہیں ، یہ توجگ ظاہر ہے۔ پرانی ہندی فلموں میں تو اکثر ڈکیت سردار اپنے اڈے پر ناچ گانے کا لطف لیتے دکھتا ہے، لیکن اب جناب کنگنا راوت کو تو اصلی ڈکیتوں نے آگھیرا۔ قصہ کنگنا کی فلم ’’ ریوالور رانی ‘‘ کاہے۔ جس کی شوٹنگ پچھلے دنوں چینل کے بیہٹروں میں ہورہی تھی۔ دن بھر وہاں شوٹنگ چلتی اور رات ہونے سے پہلے یونٹ گوالیار لوٹ آتی۔جہاں پوری یونٹ رکی ہوئی تھی۔ جیسا کہ ہمارے ذرائع نے بتایا کہ ایک دن فلم کی یونٹ شوٹنگ ختم کرکے چار، پانچ کار اور پولس وین کے ساتھ بہٹروں سے گوالیار کی طرف لوٹ رہی تھی کہ 20-15ہتھیار بند لوگوں نے انہیں راستے میں روک لیا۔ اصل میں یہ لوگ حقیقی ڈکیت تھے اور ان کی ایک ہی ڈیمانڈ تھی کنگنا راوت کے ساتھ فوٹو کھنچوانا۔ ڈکیتوں کا مقصد سنا تو پوری یونٹ کی سٹی گم ہوگئی۔ اس فلم کے ڈائریکٹر سائیں کبیرنے بتایا کہ وہ اس علاقے میں سالوں تک رہ چکے ہیں۔ اس لئے ایسے حالات سے نمٹنا انہیں آتا ہے۔ڈکیت بار بار کنگنا کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی ضد کررہے تھے لیکن بے خوف کنگنا نے انکی ایک نہ سنی اور کسی بھی حالت میں پوز دینے کے لئے گاڑی سے باہر نہ نکلی۔ اسی دوران کبیر نے اپنے دوست اور مقامی ایم ایل اے کو فون کردیا اور وہ اپنی سیکوریٹی فورس کے ساتھ وہاں آپہنچے۔یہ منظر دیکھ کر ڈکیت بھی وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ کبیر ، کنگنا کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہتے ہیں کہ چینل کے بیہٹروں میںکام کرنے سے ایکبار گی اچھے اچھے ’’مرد ‘‘ ہیرو بھی ڈرتے ہیں۔ لیکن کنگنا کوکبھی ڈرتے نہیں دیکھا اب تو انہیں ’’ریوالور رانی ‘‘کہنا ہی پڑیگا۔
 
********************
Comments


Login

You are Visitor Number : 553