donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : جب ریتک روشن ہوئے جذباتی
   Jab Retik Raushan Huye Jazbati

جب ریتک روشن ہوئے جذباتی
Hrithik Roshan gazing eyes
 
پچھلے دنوں ایک ٹیلیویژن شو ’’یہ ہے میری کہانی‘‘ میں اپنی زندگی کے یادگار واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بالی ووڈ کے اسٹائلش اور ہینڈسم ہیرو ریتک روشن بیحد جذباتی ہوگئے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ایک بار میں پاپا سے ملنے ان کی فلم کے سیٹ پر پہنچا تو یہ دیکھ کر مجھے شدید دھچکا لگا کہ میرے پاپا فلم کے سیٹ کا فرش خود صاف کررہے ہیں، میرے لئے یہ بہت تکلیف دہ بات تھی کہ گھر میں شہزادوں جیسی زندگی گزارنے والے اپنے کام کے لئے فرش صاف کرنے میں بھی نہیں ہچکچاتے، میں اپنے پاپا کی اس محنت اور لگن سے ہمیشہ متاثر رہا ہوں۔
 
ریتک نے اپنے مشکل ترین وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا۔ ’’جب ڈاکٹر نے مجھے اطلاع دی کہ ریڑھ کی ہڈی کے ایک مہرے کے مسئلے ’’سلب ڈسک‘‘ کی وجہ سے میں ڈانس نہیں کرسکتا اور مجھے چلنے پھرنے میں بھی بے حد احتیاط کرنا ہوگی تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے اب میرا ایکٹنگ کیرئیر ختم ہوجائے گا، میں نے پورا ایک سال علاج معالجے میں گزارا تھا لیکن آخر کار مجھے تکلیف سے نجات مل ہی گئی۔ میری بیوی سوزین نے مجھے اس بیماری سے لڑنے کا حوصلہ دیا اور اسی کے بھرپور ساتھ اور محنت کا نتیجہ تھا جس نے میرا مورال بلند کیا۔ ریتک روشن کی محنت اور اداکارانہ صلاحیتوں کے تو سب ہی معترف ہیں لیکن فلموں میں ان کے اینگری لک دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ اصل زندگی میں ریتک اس قدر جذباتی اور نرم دل کے مالک ہیں۔
 
****************
Comments


Login

You are Visitor Number : 539