donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : جیا خان :محبت میں ناکامی خود کشی کا &#
   Jiya Khan : Mohabbat Mein Nakami Khudkashi Ka Sabab Ban Gayi

 
جیا خان :محبت میں ناکامی خود کشی کا سبب بن گئی 
 
 
بالی ووڈ کی ’ینگ گن ‘ کہلائی جانے والی ایکٹریس جیا ح خان کی اچانک موت پر طرح طرح کی باتوں اورقیاس آرائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ پولس نے جیاح خان کی موت کو خودکشی قرار دیتے ہوئے اسکے اسباب جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ بالی ووڈ میں بھی بھی جیاح کے یوں اچانک دنیا چھوڑ جانے پر سوگ کی فضا ہے اور ہر کوئی اس نوجوان موت پر افسوس کرتا نظر آرہا ہے۔ ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی ‘ کا کہنا ہے کہ ممبئی کے جے جے اسپتال میں ہونے والے ابتدائی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق جیاح خان کی موت پھندا لگاکر لٹکنے کے باعث ہوئی۔ خبر رساں ادارے ’پر یس ٹرسٹ آف انڈیا ‘ نے نے جیاح خان کی موت کی تحقیق کرنے والے ممبئی پولس افسران کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک کی چھان بین سے اندازہ ہوتا ہے کہ محبت میں ٹوٹادل اور بالی ووڈ میں جگہ بنانیکی کوششوں میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر 25سالہ فنکارہ نے دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ پولس کے مطابق جیاح خان کو  سورج پنچولی کی بے وفا ئی کاغم تھا اور اسکے سبب وہ ڈپریشن کا شکار تھیں۔ ماضی کے مشہور بالی ووڈ اسٹار زرینہ وہاب اور آدتیہ پنچولی کے بیٹے اورایکٹنگ اسکول کے طالب علم سورج پنچولی کے ساتھ جیاح خان کے ایک سال پرانے تعلقات تھے تاہم تعلقات میں بگاڑ کاسبب ’پنچولیز ‘ کو زیورات فراہم کرنے والی وہ لڑکی بنی جو سورج کی زندگی میں ’اِن ‘ ہوئی توجیا ح خان ‘ آئوٹ ہونے لگیں۔ پیر اورمنگل کی درمیانی رات بھی اپنی موت سے قبل جیاخان نے جو آخری کال اور آخری ایس ایم ایس کیا وہ سورج پنچولی کو کیا گیا تھا۔ پولس کے تفتیشی افسران کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیاح خان کے سیل فون سے آخری کال رات 10 بجکر 53 منٹ پر کی گئی جس کا وقفہ دومنٹ کا تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد جیاح خان نے خودکشی کرلی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جیاخان کی موت کاوقت ر ات 11سے ساڑھے گیارہ کے درمیان کابتایا گیا ہے۔ پنچولی خاندان کے قریبی حلقوں نے میڈیا کو بیان دیا ہے کہ سورج نے بار بار جیاح کی ’غلط فہمی ‘دور کرنے کی کوشش کی اور اسے گلدستہ بھی بھجوایالیکن جیاح نے  قبول نہیں کیا۔ ان حقائق کی روشنی میں پولس نے سورج پنچولی اور ان کے والد اَدتیہ پنچولی کو تھانے میں بلواکر ساڑھے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اوران پر واضح کیا کہ ضرورت پڑی تو انہیں دوبارہ بھی تھانے میں پیش ہونا پڑے گا۔ ’این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق بیٹی کی اچانک موت کے غم سے نڈھال جیاح خان کی ماں رابعہ امین کا کہنا ہے کہ جیا ح بالی ووڈمیں ناکامی سے بہت پریشان تھی اور اکثر انٹریئر ڈیزائننگ کا کام شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کرتی تھی۔ وہ 2جون کو ایک فلم کے کے آڈیشن کے لئے حیدرآباد بھی گئی تھی جس سے وہ مطمئن نہیں تھی۔ ’ٹائمز آف انڈیا ‘ کا کہنا ہے کہ جیاح خان کی بہنیں اور والدہ صدمے سے نڈھال ہیں اور اس پوزیشن میں نہیں کہ پولس میں بیان ریکارڈ کراسکیں۔جیا خان کی آخری رسومات کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں۔ جیا ح خان کی آخری رسومات ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی لندن سے ممبئی آمد کے بعد ادا کی جائیں گی۔ جیاح خان نے موت کے بعد بالی ووڈ کے ان نامور ستاروں کو جوائن کرلیا جن کی اچانک موت نے بالی ووڈ کوصدمے سے دو چار کردیا تھا۔ ان میں گرودت سے لیکر پروین بابی اور دیو یا بھارتی بھی شامل ہیں۔ 
 
*********************
Comments


Login

You are Visitor Number : 869