donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : کنگنا کے ساتھ اچھی کیمسٹری ہے:سنی 
   Kangna Ke Sath Achhi Chemistry Hai : Sunny Deol

کنگنا کے ساتھ اچھی کیمسٹری ہے:سنی دیول
 
ہندستانی فلم انڈسٹری میں ایکشن فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ایک مشکل کام ہے ۔ سنی دیول نے اپنی نئی فلم آئی لو نیوایئر کی تشہیر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایکشن اور مزاحیہ دونوں فلموں سے لطف اندوز ہوتا ہوں، مزاحیہ اور ایکشن دونوں کردار ہی دلچسپ اور اپنے لحاظ سے مشکل ہوتے ہیں تاہم لوگوں کو ہنسانا ایک مشکل مرحلہ ہے ۔ سنی دیول نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ کونسا کام مشکل اور کونسا آسان ہے لیکن  اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو آپ کیلئے سب کچھ آسان ہوجاتا ہے۔ سنی دیول کی مختلف فلمیں یاملہ پگلا دیوانہ2، آئی لو نیوائیر اور گھائل ریٹرنس ریلیز کے لئے تیار ہیں۔ فلموں کے بارے میں سنی دیول کا کہنا ہے کہ میری نئی آنے  والی تمام فلمیں مختلف ہیں اور مجھے بے حد خوشی ہوگی کہ اگر یہ فلمیں کامیاب ہوئیں۔ سنی دیول کی نئی فلم آئی لو نیوایئر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ہالی ووڈ کی فلم ہینگ اوور سے مشابہت رکھتی ہے۔ اس ضمن میں جب سنی دیول سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آ ئی لو نیو ائیر اور بینگ اوور میں کوئی مماثلت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلم کی کہانی 2 اجنبیوں گرد گھومتی ہے۔ رتی قومی ایوارڈ جیتنے والے بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے کہا کہ میں آسکر جیسے ایوارڈ پر یقین نہیں رکھتا ۔ سنی دیول آج اپنی فلم آئی لو نیو ائیر ‘‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک آسکر ایوارڈ جیتنے کی کوئی اہمیت نہیں۔ ہندستان سوا ایک ارب کی آبادی والا ملک ہے۔ ہمارا مقصد اپنے ناظرین کو خوش کرنا ہے نہ کہ ایوارڈ حاصل کرنا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر آدمی کا اپنا اپنا خیال ہوتا ہے لیکن میں آسکر جیسے ایوارڈ پر یقین نہیں رکھتا۔ مجھے جب قومی ایوارڈ دیا گیا تو میں حیران رہ گیا۔ مجھے یقین نہیں  آرہا تھا کہ یہ مجھے کیسے مل گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہر کام میں ساز باز ہے۔ میڈیا کو ہم خود خبریں فراہم کرتے ہیں تاکہ آئندہ دنوں میں پڑھے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں کامیڈی ، سنجیدہ اور ایکشن کردار کرنا چاہتا ہوں اور مجھے پسند کرنے والے بھی یہی دیکھنا چاہیں گے۔ یاد رہے کہ اپنے 30سا لہ فلمی سفر میں 56 سالہ سنی دیول دو قومی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو مزید حیران کریں گے ۔ ڈمیسٹک کامیڈی فلم ’’ آئی لو نیو ائیر‘‘ 26 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اداکارہ کنگنا رناوت اب سنی دیول کے ساتھ میںاس رومانٹک کامیڈی فلم میں نظر آئیں گی ۔ بالی ووڈ میں نت نئے تجربے کرکے فلمیں بنانے کا رجحان زیادہ بڑھ چکا ہے جس کی نئی مثال 25سالہ کنگنا رناوت کو 56سالہ سنی دیول کے ساتھ کاسٹ کرنا ہے۔ فلم کی کہانی فوری شادی کے خواہش مند لڑکے کے گرد گھومتی ہے مگر اسے کو ئی لڑکی پسند نہیں کرتی ۔ فلم میں رومانس اور مزاح کا حسین امتزاج ہے اور اسے 26 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا ۔ کنگنا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سنی دیول نے بتایا کہ ا س فلم کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کے درمیان اچھی کیمسٹری قائم ہوگئی جو شائقین کو اسکرین پر بھی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا انتہائی سنجیدہ لڑکی ہے اور کام سے بے حد لگا رکھتی ہے۔ 
******************
Comments


Login

You are Visitor Number : 848