موسیقار اے آررحمن کی صاحبزادی خدیجہ کی امتحان میں نمایاں کامیابی
کہتے ہیں ’’ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات ‘‘ یہ مثال اس وقت سچ ہوئی جب ہندستان کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کی صاحبزادی خدیجہ بورڈ کا امتحان انتہائی امتیاز ی نمبروں سے پاس کیا۔ خدیجہ جنہوںنے اپنی آواز کا جادو ایک فلم میں جگایا جس میں رجنی کانت اور ایشوریہ رائے نے مرکزی کردار ادا کئے تھے جو ’’روبوٹ کاتامل ورژن تھا۔ خدیجہ موسیقار کی بڑی صاحبزادی ہیں۔ جنہوںنے ایک عظیم کارنامہ دے کر والد کا نام روشن کردیا ہے۔ خدیجہ نے 12ویں میں 94فیصد نمبر حاصل کئے۔ اے آر رحمن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ خاندان کا پہلا اعزاز ہے جو میری بیٹی نے حاصل کرکے میراسر فخر سے بلند کردیا ہے سب اس کیلئے ’’خدا وند تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ کیونکہ ساری تعریفیں اسی کیلئے ہیں‘‘
*******************
|