donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : پرینیتی چوپڑا نے بڑھائی اپنی دلکش
   Parineeti Chopra Ne Badhayi Apni Dilkashi

پرینیتی چوپڑا نے بڑھائی اپنی دلکشی
 
 
پرینیتی چوپڑا آج کل زیادہ تر وقت جم میں گزارتی ہیں، وہ اس لئے کہ بالی ووڈ میں ’ببلی گرل‘ کے نام سے مشہور پرینیتی کو اپنی اگلی فلم ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ کی شوٹنگ سے پہلے 8کلو وزن کم کرنا تھا۔ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں پرینیتی کے ساتھ اسمارٹ اور ہینڈ سم سدھارتھ ملہوتراہیرو کا کردار ادا کریں گے۔ اس لئے ڈائریکٹر نے پرینیتی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا وزن کم کرنے پر توجہ دیں تاکہ ان کی اور سدھارتھ کی آن اسکرین جوڑی زبردست نظر آئے۔ پھر کیا تھا، پرینیتی نے دن رات محنت کرکے آٹھ کلو وزن کم کیا اور اب وہ فلم کی شوٹنگ کے لئے بالکل تیار نظر آرہی ہیں۔
 
فلم ، عشق زاد ے، کے بعد یہ پرینیتی کی دوسری فلم ہے۔ مگر ان کا دعویٰ ہے کہ اس بار وہ بالکل منفرد اور اسٹائلش کردار میں نظر آئیں گی جسے ناظرین پسند کریں گے۔ اپنے ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرینیتی نے بتایا ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ ایک رومانٹک لو اسٹوری ہے۔ میں اور سدھارتھ اس میں رومانٹک کپل ہوں گے۔ اس لئے میری کوشش تھی کہ ہماری آن اسکرین جوڑی اور کیمسٹری سب کو پسند آئے۔ مجھے یقین ہے کہ میں اپنی کوشش میں کامیاب رہوں گی اور فلم کی کہانی بھی ناظرین کو بے حد دلچسپ محسوس ہوگی۔ یہ تو ماننا پڑے گا کہ پرینیتی نے سدھارتھ کے ساتھ جوڑی بنانے میں محنت بہت کی ہے لیکن دونوں کی جوڑی کتنی متاثر کن رہی اور کیا پرینیتی ، سدھارتھ کی سپر اسمارٹ شخصیت کا مقابلہ کرسکیں گی۔ یہ بعد میں ہی پتہ چلے گا۔
 
جہاں تک سدھارتھ ملہوترا کی مقبولیت کی بات ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ جب پچھلے دنوں بالی ووڈ کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کے لئے فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا تو خوبرو اداکاراؤں ایشا گپتا ، جیکولین فرنینڈس اور ڈائریکٹر کرن جوہر کی موجودگی کے باوجود سب سے زیادہ تالیاں اس وقت بجیں جب اسٹائلش سدھارتھ ملہوترا ریمپ پر نظر آئے۔ ویسے تو سدھارتھ ابھی تک صرف ایک ہی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ میں جلوہ گر ہوئے ہیں مگر کہنا پڑے گا کہ ان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس میں نوجوان لڑکیوں سمیت سبھی طرح کے لوگ شامل ہیں۔
 
ہنسی تو پھنسی کے علاوہ بہت جلد سدھارتھ، ایکتا کپور کی فلم، ’دا ولن‘ میں ولن کا مرکزی کردار بھی نبھائیں گے جس کے لئے ان کی چاکلیٹی ہیرو والی لک کو ’’اینگری ینگ مین‘‘ والی لک میں بدل دیا جائے گا۔ دیکھتے ہیں ناظرین سدھارتھ کے رومانٹک کردار کو پسند کرتے ہیں یا ولن کا کردار سدھارتھ کے لئے کامیابی کا پیغام لاتا ہے!
****************
Comments


Login

You are Visitor Number : 568