donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : سلو کو مل گئی جیکولین
   Sallu Ko Mil Gayi Jaquline

سلو کو مل گئی جیکولین
 
 
جب سے فلم ’’کک‘‘ میں سلمان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس کو بطور ہیروئن سائن کیا گیا ہے، ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں۔ وہ کہتی ہیں بالی ووڈ کے سب سے چارمنگ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ رومانس کرنا۔۔۔ ایسا ہے جیسے میرا کوئی خواب سچ ہوگیا ہے۔
 
سری لنکن بیوٹی کوئین جیکولین فرنینڈس اس سے پہلے ہاؤس فل 2 اور ریس 2 میں جان ابراہم اور سیف علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہوچکی ہیں اور اس بار ساجد ناڈیا والا کی ایکشن فلم ’’کک‘‘ میں وہ سلمان خان کے ساتھ ان کی محبوبہ کا کردار نبھائیں گی۔
 
کک 2009میں بننے والی تیلگو فلم کا ری میک ہوگا جسے اگلے سال عید پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ 
 
سلمان خان جو کہ اپنی فلموں کی ہیروئن منتخب کرنے میں کافی سوچ وبچار سے کام لیتے ہیں، اس سے پہلے دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا اعلان کرچکے تھے مگر پھر اچانک اپنا ارادہ بدلتے ہوئے انہوں نے دپیکا کی جگہ جیکولین کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرلیا۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ دپیکا اور شاہ رخ خان کی قریبی دوستی نے سلمان کو اپنا ارادہ بدلنے پر مجبور کردیا تھا۔ ویسے ان تمام معاملات میں سب سے زیادہ فائدہ جیکولین کو ہوا ہے جنہیں بیٹھے بٹھائے اپنے سپنوں کے راج کمار سلمان خان سے رومانس لڑانے کا موقع مل گیا۔ دیکھتے ہیں ناظرین کو یہ نئی جوڑی کتنی پسند آتی ہے۔ فی الحال کے لئے بیسٹ آف لک جیکولین۔
 
****************
Comments


Login

You are Visitor Number : 561