donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : شاہ رخ کی آئیڈیل ہیں ان کی بیوی
   Shahrukh Ki Ideal Hain Unki Biwi

شاہ رخ کی آئیڈیل ہیں ان کی بیوی
 
شاہ رخ خان عام طور پر اپنی فیملی کے بارے میں میڈیا کے سامنے اظہار خیال کرنے سے گریز ہی کرتے ہیںمگر پچھلے دنوں ایک تقریب کے دوران اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے فخریہ انداز میں بتایا ۔ میرے لئے یہ بہت فخر کی بات ہوگی اگر سہانا بھی ایک اداکارہ بنے اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ میری توقعات پر پورا اترے گی۔
       
 
شاہ رخ خود بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں دو دہائیاں کامیابی سے گزار چکے ہیں اور اب اپنے دونوں بچوں آریان اور سہانا کے فلمی کیرئیر کے لئے بھی پر جوش نظر آرہے ہیں۔ ان کا بیٹا آریان آج کل اپنی تعلیم کے سلسلے میں مقیم ہے جبکہ بیٹی سہانا اکثر ایوارڈشوز اور دیگر تقریبات میں اپنے سپر اسٹار پاپا شاہ رخ خان اور ممی گوری خان کے ساتھ شریک نظر آتی ہے۔ 12 سالہ سہانا فی الحال اپنی تعلیم مکمل کررہی ہیں اور چند سالوں بعد اپنی اور پاپا کی خواہش کے مطابق اداکاری کی جانب بھی توجہ دیں گی۔ شاہ رخ خان نے اپنی بیوی گوری خان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری شادی کو 21سال ہوچکے ہیں اور گوری بہت خوبی سے گھر کا نظام چلا رہی ہے۔ میں اپنے گھر کے بارے میں زیادہ بات تو نہیں کرتا مگر پھر بھی یہ کہنا چاہوں گا وہ ایک آئیڈیل بیوی اور بہترین شخصیت کی مالک ہے۔
 
**************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 561