donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : سوناکشی سنہا کو بوڑھے ہیروز سے نج
   Sonakshi Sinha Ko Boodhe Heros Se Nejat Mil Gayi

سوناکشی سنہا کو بوڑھے ہیروز سے نجات مل گئی
 
 
 
26 سالہ سوناکشی سنہا اب تک کئی سپر اسٹارز کے ساتھ بلاک بسٹر فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ چاہے وہ سلمان خان ہوں، اکشے کمار ہوں، سیف علی خان ہوں یا اجے دیوگن۔ مگر اب ناظرین انہیں کسی سینئر اداکار کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے ہم عمر ہیروز عمران خان اور ارجن کپور کے ساتھ بھی دیکھ سکیں گے۔ ویسے تو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سلمان، سیف، اکشے اور اجے کے ساتھ فلم میںمرکزی کردار نبھانا خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے مگر سوناکشی اپنے مخصوص امیج سے کافی ناخوش ہیں اور اب اپنے ہم عمر ہیروز کے ساتھ زبردست جوڑی بنانے کی خواہشمند ہیں اور ان کی دل کی مرادیں اس وقت پوری ہوگئیں جب بونی کپور کی پروڈکشن میں بننے والی تیلگو فلم ’’اوکادو‘‘ کے ری میک کے لئے ارجن کپور کے ساتھ سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرلیا گیا اور اب سوناکشی سنہا کے مداح انہیں ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین میں عمران خان کے ساتھ لٹیرا میں رنویر سنگھ کے ساتھ اور تیلگو ری میک میں ارجن کپور کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتے دیکھ سکیں گے۔
 
لگتا ہے اپنی محدود اداکارانہ صلاحیتوں اور محض روایتی مشرقی لڑکی کے امیج کے باوجود سوناکشی سب کی پسندیدہ بن چکی ہیں جبھی تو سپر ہٹ فلم ’’ویلکم‘‘ کے سیکوئیل ’’ویلکم بیک‘‘ کے لئے بھی کترینا کے بجائے سوناکشی سنہا کو ہی منتخب کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سونا نے فلم کے پروڈیوسرز سے زبردست معاوضہ بھی وصول کیا ہے۔ آخر 100کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی بلاک بسٹر فلموں کا شاندار ریکارڈ فی الحال صرف سوناکشی ہی کے پاس ہے۔ ویسے ان کی مقبولیت دیکھ کر لگتا ہے کہ سوناکشی بہت جلد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی بن ہی جائیں گی۔
 
**************************
Comments


Login

You are Visitor Number : 627