ٹالی ووڈ سلیبر یٹز کی فہرست میں مہیش بابو کو پہلامقام
فوربسForbesمیگزین نے ہندی فلموں کے سلیبریٹیز کے بعد ٹالی ووڈ کے ٹاپ 5 سلیبرٹیز کی فہرست جاری کی ہے۔ جس میں ٹالی ووڈ سوپر اسٹار مہیش بابو کو پہلا مقام حاصل ہے دوسرے مقام پر پون کلیان تیسرے مقام پر این ٹی آر جونیئر چوتھے مقام پر ناگرجنا اورپانچویں مقام پر روی تیجا ہیں یہ مقام میگزین فوربس انڈیا نے ان کی مقبولیت کے اعتبار سے دیا ہے جبکہ اس میگزین کے ایک سروے کے مطابق سال 2012ء میں مہیش بابو نے 42.25 کروڑ روپئے کمائے جبکہ روی تیجا نے 15.5کروڑ ، پون کلیان نے 26.33 کروڑ ،ناگر جنانے 11.79کروڑ اوراین ٹی آر جونیئر نے 19کروڑ روپیوں کی کمائی کی تھی۔
*******************
|