donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Unknown
Title : یمی ممی کاجول بنیں گی آئٹم گرل
   yami Mami Kajol Banengi Item Girl

یمی ممی کاجول بنیں گی آئٹم گرل
 
بالی ووڈ کی حسین ساحرہ کاجول نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’مجھے آئٹم سانگ دیکھنا پسند ہے اور اگر آئٹم سانگ کسی فلم کی کہانی کا اہم حصہ ہو تومیں خود بھی آئٹم سانگ پر فارم کرنا چاہوں گی۔ پچھلے دنوں وہ فلم میکر اور اپنے دیرینہ دوست کرن جوہر کے ساتھ کانفرنس میں شریک تھیں اور جب کاجول سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ڈرٹی پکچر جیسی کوئی فلم کرنا چاہیں گی؟ تو کاجول نے فوراً کہا۔ نہیں! میرے خیال میں ایسا کوئی کردار میری شخصیت کے لئے موزوں نہیں ہوگا۔ انہوں نے فلموں میں اپنی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا میں فلموں میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہوں مگر فی الحال کوئی ایسا اسکرپٹ نہیں ملا جس کے لئے میں ہامی بھر سکوں، آج کل اچھی معیاری کہانیاں کمیاب ہیں، میں آٹھ سال کی عمر سے مطالعے کی شوقین ہوں اور میری خواہش ہے کہ بہترین اسکرپٹ اور کہانیوں پر کام کروں جو میرے معیار کے مطابق ہوں۔
 
کاجول سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آج کی رومانٹک جوڑیوں میں آپ کی پسندیدہ جوڑی کون سی ہے جو آپ کی اور شاہ رخ خان کی جوڑی جیسی مقبولیت حاصل کرسکتی ہے؟ تو اداکارہ نے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا۔ مجھے ایسی کوئی رومانٹک جوڑی نظر نہیں آتی جو کچھ کچھ ہوتا ہے یا دل والے دلہنیا لے جائیں گے جیسی زبردست مقبولیت حاصل کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا۔ فی الحال میں اچھے اسکرپٹس کی منتظر ہوں اور کوئی بھی اچھی فلم، ڈرامہ یا آئٹم سانگ بھی کرنا پسند کروں گی جو مجھے معیاری اور دلچسپ محسوس ہو۔ ویسے آج کل بالی ووڈ کی تمام ہیروئنز ہی آئٹم سانگ کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ یمی ممی کاجول بھی آئٹم سانگ پرپرفامنس دینے کے لئے تیار ہوگئی ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ ہدایت کاروں کی نظر کاجول کو آئٹم گرم کے لئے منتخب کرتی ہے یا نہیں۔۔۔!
 
*****************
Comments


Login

You are Visitor Number : 569