donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : VOA Urdu
Title : ’ چشم بدور‘ کامیاب ہوگئی، پہلے ہی ہف&#
   Chashme Baddoor Kamiyab Ho Gayi

 

’ چشم بدور‘ کامیاب ہوگئی، پہلے ہی ہفتے کروڑں کا بزنس
 
ستر کروڑ میں بننے والی فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 19کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا،جبکہ ہر نئے دن فلم دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے: اخباری رپورٹ
 
بہت دنوں سے جس فلم کے میڈیا میں بہت چرچے تھے، بتایا جاتا ہےکہ بلاخر وہ باکس آفس پر بھی اپنا رنگ جمانے میں کامیاب ہوگئی۔ ہم بات کر رہے ہیں فلم’چشم بدور‘کی جس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ویک اینڈ پر 19کروڑ 20لاکھ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔کامیڈی فلم بنانے کے بادشاہ ڈیوڈ دھون کا موج، مستی، فاسٹ ٹریک گانوں کا فارمولا ایک بار پھر ہٹ رہا اورفلم کریٹکس کے منفی تبصروں کے باوجود 1981ءکی چشم بدورکے ری مکس کو بھی فلم بینوں نے پذیرائی بخشی۔بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق ستر کروڑ روپےمیں بننے والی فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی میں 19کروڑ روپےسے زیادہ کا بزنس کیا،جبکہ ہر نئے دن فلم دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔
 
بالی وڈ فلموں کے کاروبار سے منسلک ایک تجزیہ کار ترون آدرش نے ’چشم بدور‘ کے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ فلم نے ابتدائی’ امتحان‘۔۔ اچھے نمبروں سے پاس کر لیا ہے جبکہ نیا ہفتہ مزید اچھی خبریں لے کر آئے گا۔اگر صرف دو دنوں کی کمائی کی بات کی جائے تو ”چشم بدور“ نے جمعہ اور ہفتے کو مجموعی طور پرپونے بارہ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
 
”چشم بدور “بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی گزشتہ جمعہ کو ہی ریلیز ہوئی تھی اور ترون آدرش کے مطابق پاکستانی باکس آفس پر بھی یہ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔
 
تین دوستوں کے گرد گھومتی اس کہانی میں موجود بے ساختگی، حقیقی اداکاری اور ہپ ہوپ گانوں کو اس کی ’انسٹنٹ‘ کامیابی کی وجہ قرار دیا جا رہاہے۔فلم میں مرکزی کردار، کامیڈی کرداروں میں نگینے کی طرح فٹ بیٹھنے والے علی ظفر نے ادا کیا ہے، جبکہ ان کی ہیروئن ہیں تاپسی پنوں۔ دیگر کاسٹ میں شامل ہیں سدھارتھ، دیوندو شرما،رشی کپور، انوپم کھیر اور للت دوبے۔
++++++++++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 464