donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> For Women
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Aala Taleemyafta Larhkiyon ke Rishte Taye hone mein barhi rukawat

 

اعلیٰ تعلیم لڑکیوں کے رشتے

 طے ہونے میں بڑی رکاوٹ

 

    لڑکیاں سخت محنت اور جدوجہد کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ ظاہر ہے کہ لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ا پنا رشتہ ایسے نوجوان سے طے کرنا پسند کریں گی جو اس سے زیادہ قابل اورتعلیم یافتہ ہوگا۔ کبھی کبھی لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اتنی زیادہ خوش فہمی میں مبتلا ہوجاتی ہیں کہ وہ اپنی آئندہ زندگی شادی کے بغیر ہی گزار لینے کا ارادہ کرلیتی ہیں۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ تعلیم یافتہ لڑکیاں آنے والے رشتے میں کچھ نہ کچھ خامیاں نکال کر اسے مسترد کردیتی ہیں اور شادی کی عمر نکل جانے کے بعد کہتی ہیں کہ میری قسمت میں شادی کا سکھ ہے ہی نہیں۔ ماں باپ کو بیٹیاں کب بڑی ہوجاتی ہیںپتہ ہی نہیں چلتا۔ یہ معصوم کلیاں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی والدین کیلئے بوجھ تصور کی جاتی ہیں اس لئے ان کے رشتوں کا حصول بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ اچھے رشتے نہ ملنے کی وجہ سے وہ جوانی سے بڑھاپے تک پہنچ جاتی ہیں اور والدین انہیں دیکھ کر مزید بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

     ایک وقت تھا کہ ’’جب رشتے کی تلاش میں لڑکے والوں کی جوتیاں گھس جاتی تھیں مگر آج کے جدید دورمیں معاملہ بالکل مختلف ہے کیونکہ لڑکے والوں کے نخرے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اوران کی فرمائشیں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ والدین حیران ہوکر یہ بات سوچنے پر مجبور ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹیوں سے کیوں نوازا۔

    اچھے رشتے نہ ملنے کی کئی وجوہات ہیں کیونکہ اگر لڑکا پڑھا لکھا ہے تو والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا لڑکا جائز طریقے سے باہر چلا جائے اور جاکر خوب دولت کمائے اور وہاں سیٹل ہونے کیلئے کسی گوری سے چاہے شادی بھی کر لے اور چاہے تو اسے ساتھ لے آئے۔ اگرایسا نہ ہوا تو لڑکوں کی مائیں چاندسی دلہن ڈھونڈنے دوبارہ نکل پڑتی ہیں اور لڑکیوں کے والدین اگر شادی کرتے ہیں تو مشکل کا شکار ہوتے ہیں اور اگر نہیں کرتے تو بیٹیوں کو دیکھ دیکھ کر زندہ درگور ہوتے ہیں۔ شادی نہ ہونے کی ایک اور بنیادی وجہ لڑکیوں کی تعلیم زیادہ ہونا ہے اور لڑکے کم پڑھے لکھے ہیں اسی لئے ایم اے یا ایم ایس سی پڑھی لڑکی میٹرک یا ایف اے لڑکے سے شادی کیلئے تیار نہیں ہوتی۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ ذات پات کا مسئلہ بھی شادی کی راہ میں رکاوٹیں ہیں کیونکہ لوگ اپنی برادری سے باہر رشتہ طے کرنا مناسب نہیں سمجھتے اوراگر انہیں اپنی برادری میں رشتہ نہ ملے تو یہ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کو کنوارا ہی بٹھائے رکھتے ہیں اور لڑکیاں بڑھاپے کی دہلیز پر بیٹھی انتظار کرتی ہیں۔ ان تمام باتوں کے بعد بڑی وجہ مہنگائی ہے کیونکہ غریب والدین لڑکے والوں کی منہ مانگی فرمائشوں کو پورا نہیں کرسکتے، اس لئے ان کی بیٹیاں گھر کی دہلیز پر بیٹھی ہی بوڑھی ہوجاتی ہیں۔ 

******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 634