چہل قدمی نہیں ہوسکتی تو رسّی کو دیئے
ایسے افراد جو لمبی چہل قدمی نہیں کرسکتے ، انہیں چاہئے کہ وہ رسی کودیں۔ ایک اندازے کے مطابق پندرہ منٹ رسی کودنے سے 200 حرارے جل جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ ذہنی دبائو میں بھی کمی آجاتی ہے۔ آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوجاتی ہیں اور اضافی چربی میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ آپ گہری سانس لینے لگتے اور رسی کودنے کے بعد فرحت محسوس کرتے ہیں۔ رسی کود نے سے پیشتر اگر آپ اسپورٹس شوز پہن لیں تو مناسب رہے گا۔ کنکریٹ کے فرش پر کودنے کے بجائے قالین یا گھاس پر کودنا بہتر رہتا ہے۔
********************
|