donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Ghazal Numa
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Prof. Wahab Ashrafi
Title :
   Ghazal Numa : Ghazal Se Nikli Huyi Taza Shakh

غزل نما:غزل سے نکلی ہوئی تازہ شاخ
 
پروفیسر وہاب اشرفی،پٹنہ
 
ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی کی کسی کتاب کامطالعہ اور اس پر رائے زنی میرے لیے ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ رہا ہے،۔ آپ ہمہ صفت موضوع پر مختلف ادبی جہات کو اس طرح اپنے احاطے میں رکھتے ہیں کہ میرے جیسے ایک عام قاری کیلئے حیرت کی سبیل بن جاتی ہے۔ 
 
انہوں نے بعض ایسی کتابیں لکھیں اور مرتب کی ہیں جنہیں حقیقی معنی میں تازہ بکارکہا جاسکتاہے۔ اور یہ تازہ بکاری دراصل موضوع کے نئے پن کی وجہ سے پیداہوتی ہے۔ 
 
میرے پیشِ نظر ڈاکٹر ہرگانوی کی نئی مرتبہ کتاب ، غزل نما، ہے۔ غزل ایک عرصے سے بحث وتمحیص کاموضوع رہی ہے۔ اس پر تنقیدکاایک انبار ہے اگر کوئی چاہے تو ایسی آراکوایک جگہ جمع کرے تو متعدد کتابیں سامنے آجائیں۔غزل کی جب نوعیت ایسی ٹھہری تو پھر اس کی شاخیں نکلنی تھیں۔ سوفطری طور پر نکل رہی ہیں۔ آزادغزل، کے بعد غزل نما غزل سے نکلی ہوئی ایک تازہ شاخ ہے جس کے موجد شاہد جمیل ہیں۔ اس صنف کے بارے میںبہت کچھ نہیں جانتا۔ لیکن مناظرعاشق ہرگانوی کی کتاب کے مطالعے سے اس نئی صنف کے بہت سے رموز مجھ پر واشگاف ہوئے۔ دراصل اس کے ۲۹لکھنے والوں نے جواہم شعرابھی ہیں۔ اس کے بعض نکات کوواضح کرنے کی بھرپورکوششیں کی ہیں۔ پہلا مضمون جولازما پیش لفظ ہے، انتہائی تجزیاتی ہے۔ اس سے اس صنف کے کتنے ہی اہم پہلو اور نکات واضح ہوجاتے ہیں۔اسے دفاعی تحریک بھی کہہ سکتے ہیں۔ کسی صنف کی اشاعت اور ترویج کے لئے ضروری ہوتاہے کہ اس کی بھرپور Advocacyکی جائے۔ یہ کام ڈاکٹر مناظر نے بطریق احسن کیاہے۔ یہاں کوئی مبہم بیان نہیں بلکہ ہرنقطے کی تجزیاتی وضاحت ہے۔ اس سے ہوایہ کہ اس ،گفتنی، کوپڑھنے کے بعد متعلقہ شعرا کی غزل نما پڑھنے کاچائوبڑھ جاتاہے۔ اور ایک مذاق سلیم پیداہوتاہے جس سے اس نئی صنف کی نوعیت کی تفہیم کے لیے راہیں نکلتی ہیں۔ جن ۲۹شعراکاکلام درج ہے ان میں چند بے حد معروف ہیں۔ اس سے یہ بھی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ غزل نما کی طرف قابل لحاظ شعرابھی توجہ کررہے ہیں۔ اس سے اس ہئیت کی مقبولیت کا اندازہ ہوتاہے۔ 
مجھے امید ہے کہ ڈاکٹرمناظر عاشق ہرگانوی کی دوسری کتابوں کی طرح ،غزل نما، ہرحلقے میں پڑھی جائے گی۔ اور اس پربحث وتمحیص کاسلسلہ قائم ہوگا۔
 
+++++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 502