donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Ilm O Fun
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Farha Ahmad Khan
Title :
   Sarkari Schemo Se Faida Kaise Uthayen


 سرکاری اسکیموں سے فائدہ کیسے اٹھائیں؟


معلومات  فراہمی  کیمپ

               

    نئی دہلی، بتاریخ 28؍دسمبر2014، ذاکر نگر، نئی دشا (این جی او) اورجماعت اسلامی ہند، ذاکر نگر کی جانب سے سرکاری اسکیموں سے فائدہ کیسے اٹھائیں،معلومات فراہمی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ سے قبل این جی او کی جانب سے پہلوان چوک، بٹلہ ہائوس علاقہ میں ضرورت مندوں کا سروے بھی کرایا کیا گیاتھا۔جس کے نتیجہ میں علاقہ کی ضرورتیں ابھر کر سامنے آئیں۔کیمپ کا آغاز جناب محمد آصف اقبال کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔آپ نے کہا کہ یہ وقت کا تقاضہ بھی ہے اور بحیثیت مسلمان ہم پر ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ ہم ضرورت مندوں کے کام آئیں،ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کا ذریعہ بنیں ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے جن صلاحیتوں سے نوازا ہے ان کا بہتر استعمال تب ہی ممکن ہے جبکہ ہم اپنے درمیاں موجود ضرورت مندوں پر احسان کا رویہ اختیار کریں۔امید ہے ان مثبت کوششوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو جائے ساتھ ہی ملک و ملت کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بھی بنیں۔

    افتتاحی کلمات کے بعد جناب احمدالرحمن ،کنوینر نئی دشا نے این جی او کے اغراض و مقاصد سے متعارف کیا۔اور بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم سرکارکی جانب سے فراہم کردہ مختلف سہولیات کو عوام تک پہنچائیں۔اس کے لیے پہلے مرحلے میں لوگوں کو ان اسکیموں اور سہولیات سے باخوبی واقف کرنا ضروری ہے،وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ ان کو مختلف مراحل میں رہنمائی کی جائے۔لہذا ان دو مقاصد کے پیش نظر این جی او کا قیام عمل میں آیا ہے۔اور اسی کی معلومات فراہمی کیمپ کا آج انعقاد کیا گیا ہے۔ہم ان تمام سرکاری اسکیموں کو اپنے دائرہ عمل میں لائیں گے جو ریاستی ومرکزی حکومت کی جانب سے جاری ہیں۔فی الوقت اس کیمپ میں تعلیم ،روزگاراور صحت عامہ سے متعلق اسکیموں سے لوگوں کومتعارف کیا جائے گا۔تعارف کے بعدان مراحل کو بھی ہم طے کریں گے جو اس کے حصول میں کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔

    جناب جاوید عالم خان،سینئر ریسرچ آفیسر،سینٹر فار بجٹ اینڈگارنینس اکائونٹ بلٹی نے کیمپ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔آپ نے حکومت ہند کی جانب سے تعلیم،روزگار اور صحت سے متعلق جاری اسکیموں کی تفصیلات پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ شرکاء کو فراہم کیں۔ریسرچ آفیسر،جناب جاوید عالم خان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے نیز عمومی طور پر معاشی سطح پر کمزور طبقات کے لیے بے شمار اسکیمیں جاری ہیں۔لیکن دشواری یہ ہے کہ جن لوگوں کے لیے یہ اسکیمیں جاری ہیں وہ ناواقفیت کے نتیجہ میں ان سے استفادہ کرنے کی حالت میں نہیں ہوتے ہیں۔اور اگر ان کو واقف کرا بھی دیا جائے تو ایسے لو گ بے انتہا کم ہیں جو ضرورت مندوں کی آخری مرحلہ تک تعاون کر سکیں۔لیکن نئی دشا سے امید ہے کہ وہ اس سلسلے میںضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔اس کے لیے جہاں لازمی ڈاکومنٹس بنوانے کا عمل اہم ہے وہیں حکومت کی جانب سے مختلف آفیسرس کو بھی ان کی ذمہ داری کی ادائیگی میں تعاون کیا جانا چاہیے۔پرزنٹیشن کے بعدشرکاء نے اپنی ضروریات کے پیش نظر سوالات کیے جس کے تفصیلی جواب دیے گئے۔شرکاء کیمپ میںسے کئی نئے نوجوانوں نے این جی سے وابستگی اختیار کی۔پروگرام کا اختتام ڈاکٹر خالد مبشر کے اختتامی کلمات پر ہوا۔


(میڈیا انچارج)
فرحان احمد خان
نئی دشا این جی او
9711854786

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 652