donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Aankhon Ki Khushki Basarat Ke Liye Nuqsandah

آنکھوں کی خشکی بصارت کے لئے
 
 
 
نقصان دہ
 
آنکھیں قدرت کی عطا کردہ بیش بہا نعمت ہیں اگر بینائی ختم ہوجائے تو دنیا تاریک ہوجاتی ہے اور اس کے دل کش رنگ بے معنی ہوجاتے ہیں۔ بے بصر شخص کے لئے کسی کو شناخت کرنے کی خاطر اس کا چہرہ مہرہ یا ہیئت کام نہیں آتی، بلکہ آواز شناخت کا ذریعہ بن جاتی ہے جب آنکھیں اتنی اہم ہیں تو ان کی طرف سب سے زیادہ توجہ دینی چاہیے یہاں ہم آپ کو ایسے سہل طریقے بتا رہے ہیں جن پر آسانی سے عمل کرکے آپ اپنی بینائی کو قائم و دائم رکھ سکتے ہیں۔ جب آپ تیر رہے ہوں یاپڑھائی کاکام کررہے ہوں تو آپ کی آنکھوں پر مخصوص چشمہ ہونا چاہیے پانی میں کلورین ملا ہوتا ہے جو آنکھوں کو نقصان پہنچاتا ہے لہٰذا تیراکی سے پہلے چشمہ ضرور لگائیں کہ پانی آپ کی آنکھوں میں داخل نہ ہوسکے ، اسی طرح جب آپ لکڑی کی کوئی چیز بنا رہے ہوں اور آپ کے چاروں طرف برادہ اڑ رہا ہو تب بھی ضروری ہے کہ آپ چشمہ لگائیں تاکہ برادہ یا دھول آپ کی آنکھوں میں نہ جا سکے۔ اگر آپ کی کار میں ایئر کنڈیشنز لگا ہو تو اس کی جالیوں کا رخ اوپر کے بجائے نیچے کی طرف رکھئے اس لئے ایئر کنڈیشنز سے کارکا اندرونی حصہ ٹھنڈا ہوجاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی خشک بھی ہوجاتا ہے۔ یہ مصنوعی ٹھنڈک آنکھوں پر اثر انداز ہوتی ہے اور انہیں خشک کردیتی ہے آنکھوں کی خشکی سے بصارت پر خون ناک اثر پڑتا ہے اور آدمی نابینا بھی ہوسکتا ہے ۔ مچھلی سے ہمیں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ملتی ہے جو آنکھوں میں پیدا ہونے والی خشکی دور کردیتا ہے چنانچہ ہفتے میں دوبار مچھلی ضرور کھائیں۔ اگر آپ کو مچھلی کھانا پسند نہیں ہے تو مچھلی کے تیل کے کیپسول یا ضمیمے کھائیں۔
 
اپنے کھانے سرخ پیاز میں پکائیں ، سرخ پیاز میں Quercetinہوتا ہے ، جو مانع تکسید ہے اور آنکھوں میں ہونے والی بیماری ، موتیا بند سے محفوظ رکھتا ہے ۔ بڑے کناروں والی ٹوپی یا ہیٹ پہنے اور اس کے ساتھ دھوپ کا چشمہ بھی لگائیے ۔ اس سے آپ بالائے بنفشی شعاعوں سے پچاس فیصد تک رہ سکتے ہیں یہ شعاعیں دائیں بائیں یا اوپر سے آپ کی آنکھوں میں داخل ہوسکتی ہیں لہٰذا ان سے حفاظت لازمی ہے ۔ جب بھی گھر سے نکلیں چشمہ ضرور لگائیں۔ یہ آپ کی آنکھوں کو دھوپ سے ہی نہیں بچاتا، بلکہ خشک ہوا کے مضر اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ خواتین کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ رات کو آنکھوں کا میک اپ نہ کریں۔ بے احتیاطی کی بنا پر میک اپ کے کیمیائی اجزا آنکھوں میں چلے جاتے ہیں اور قرنیہ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ہفتے میں دوبار پالک ضرور کھائیں اسے زیتون کے قتیل میں لہسن کے ساتھ پکانے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔ جڑی بوٹیوں اور مسالوں کا استعمال کیجئے لیکن نمک کی زیادتی سے پرہیز کریں، نمک زیادہ کھانے سے موتیا بند کا خطرہ ہوتا ہے۔ دھلا ہوا تو لیہ استعمال کیجئے اور اسے اپنے لئے مخصوص رکھئے دوسروں کا تولیہ استعمال کرنے سے آنکھوں میں سوزش ہوجاتی ہے۔ ہر ماہ اپنا بلڈ پریشر چیک کرتے رہیں۔ اگر اس کا آلہ ہوتو بلڈ پریشر گھر میں بھی چیک کیاجا سکتا ہے اگر اس کی طرف سے آگاہی نہیں ہوگی اور بلڈ پریشر بلند رہے تو اس سے آنکھوں کی رگیں متاثر ہوسکتی ہیں۔
 
ہفتے میں چار دن پیدل چلئے۔ بہت سے طبی مطالعوں سے ثابت ہوتا ہے کہ پیدل چلنے سے کالا موتیا ہونے کے امکانات میں کمی آجاتی ہے۔ ایسے مریض جنہیں کالا موتیا تھا جب انہوں نے ہفتے میں چار دن چالیس منٹ تک واک کی تو اس مرض میں افاقہ ہوا اور انہیں پہلے کے مقابلے میں کم دوائیں کھانی پڑیں۔ آپ جہاں لیٹے بیٹھے ہیں وہاں شدید گرمی نہیں ہونی چاہیے۔گرمی سے آنکھوں میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے ایسا انتظام کیجئے جس سے کمرے میں نمی پیدا ہواگر ایسا نہ ہوسکے تو پودوں کے گملے میں مناسب جگہوں پر رکھیں۔ جب آپ مطالعہ کررہے ہوں اور کچھ لکھ رہے ہوں تو اپنی گھڑی میں الارم لگائیے ہر نصف گھنٹے کے بعد الارم بج کر آپ کو ہوشیار کردے کہ آپ کو کتاب سے آنکھیں ہٹانا ہیں اور کسی فاصلے کی چیز کو دیکھنا ہے تیس سکنڈ تک کسی ایسی چیز کو دیکھنے جو کافی فاصلے پر ہو آنکھوں پر پڑنے  والا دبائو ختم ہوجاتا ہے۔ گل یاسمین کانباتی تیل یا پودینے کا عرق اپنے بازوئوں پر لگانے اور سونگھنے سے دماغ میں لہریں پیدا ہوتی ہیں جس سے بینائی پرصحت مند اثرات  مرتب ہوتے ہیں اور آپ صحیح طریقے سے دیکھنے اور نگاہ مرتکز کرنے پر قادر ہوجاتے ہیں اس سے بصارت کو یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ آپ کم روشنی میں چیزوں کو دیکھ سکتے ہیں۔
 
*****************
Comments


Login

You are Visitor Number : 591