donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Aesabi Beemarion Ki Alamaten

 

اعصابی بیماریوں کی علامتیں 


    قدرت نے فطری طورپر انسانی جسم میں ایک خود کارالارم کا نظام بنارکھا ہے جس کا کام انسان کو خطرات سے آگاہ کرنا ہے ایک اسٹریس ہارمون جس کا نام ایڈرینالین ہے وقتی طورپر خون میں داخل ہوجاتا ہے اور انسانی جسم میں دوقسم کے واضح رجحانات پیدا کرتا ہے۔ یہاں تک تو اعصابی تنائو وقتی خوف کی وجہ سے قابل قبول ہے۔ اور روزمرہ زندگی کی جنگ کے لئے ضروری بھی ہے لیکن مسئلہ تو تب کھڑا ہوتا ہے جب یہ ہارمون وقتی نہیں بلکہ خود کی وجہ سے مستقل طورپر خون میں موجود رہتا ہے۔ اس سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے نبض کی رفتار بڑھتی رہتی ہے سانس تیز ہوجاتی ہے۔ دوسرے ہارمونز بھی مدد کو آتے ہیں اور خون میں شوگر کو بڑھادیتے ہیں۔ شروع شروع میں ان کے خوف کے ان دوروں کے درمیان وقفہ ہوتاہے لیکن بعد میں یہ ایک مستقل صورت اختیار کرلیتے ہیں۔ مریض بے چین رہتا ہے سطحی اور رسمی گفتگو سے مریض کو فائدے کے بجائے نقصان ہوتا ہے۔ 


    ٭بے چینی اور نروس ہونے کا مرحلہ : اس دوران مریض کی خود اعتمادی کافی حد تک بحال رہتی ہے مریض بے چین اور اضطرابی کیفیت میں رہتا ہے رات کی نیند متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے اور بھوک اڑ جاتی ہے۔ 


    ٭ہیجانی دور : اس کیفیت میں مریض ہر شخص پر شک وشبہ کرنے لگتا ایڈرینا لین اور د وسرے ہا رمونوں کے دبائو کی وجہ سے جسم بے پناہ تھکن کا شکار ہوجاتا ہے اور نروس بریک ڈائون کی علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ 


    ٭نروس بریک ڈائون : یہ ایک خطرناک صورت حال ہوتی ہے۔ تمام جسمانی نظام کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں پسینہ تھکن گھبراہٹ مخصوص علامتیں ہیں۔ 


    ٭ ذہنی تنائو کی بیماری کا علاج کسی قابل اور ہائی کلاس پروفیشنلز سے کروانا ضروری ہے اور اگر آپ اس موذی مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو ایک صحت مند اور تندرست وتوانا زندگی گزارنے کے لئے اعتدال اپنائیں۔ 

******************

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 478