donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Kam Umar Bachchon Ke Liye Machhli Mufeed

 

کم عمر بچوں کیلئے مچھلی مفید


    طبی ماہرین کی ایک تازہ ترین ریسرچ کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ ایسے بچے جو اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے ہی مچھلی کھانا شروع کردیتے ہیں ان کے اندر الرجی کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ سویڈن کے محققین نے چار سال تک کی عمر کے تین ہزار بچوں پر یہ تجربہ کیا۔ ان بچوں کی غذا میں مچھلی اس وقت سے شامل تھی جب وہ 12ماہ کے بھی نہیںتھے۔ ان طبی ماہرین کے مطابق مچھلی کھانے والے ان تمام بچوں میں دمے، الفی یا ناک سے جنم لینے والی الرجی یا جلد کی الرجی جیسے ایگزیما وغیرہ کے امکانات بہت کم پائے گئے۔ طبی جریدے ’جرنل الرجی ‘ میں چھپنے والی اس رپورٹ سے تاہم یہ پتہ چلا ہے کہ بہت کم عمری میں بچوں کو مچھلی کھلانے سے ان کے اندر الرجی کے خلاف قوت مدافعت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے مختلف اقسام کی الرجی کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں ، تاہم یہ تحقیق یہ نہیں بتاتی کہ مچھلی کا عمومی استعمال براہ راست اس طرح کے مسائل سے بچاتا ہے چربی یا شحمی تیزاب ، فیٹی ایسڈ ‘ سے بھرپور3 Omega مچھلی کے اندر بکثرت پایا جاتا ہے جو بچوں کے ’امیون سسٹم ‘ یا قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں نہایت مدد گار ثابت ہوتا ہے۔3 Omega فیٹ میں سوزش اور ورم کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کی خصوصیت پائی جاتی ہے اس لئے اس کا استعمال الرجی سے بھی بچاتا ہے۔ جرمنی کی آنکھ ناک اور گلے کے امراض کے ڈاکٹروں کی فیڈریشن سے منسلک ایک ماہر ’سلویا سنٹسر‘ کا کہناہے کہ ایسے بچے جن کی مائیں دوران زچگی مچھلی زیادہ کھاتی ہیں۔ ان کے بچوں کے اندر الرجی کے خطرات دیگر بچوں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔ وہ بچے بھی الرجی سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں جن کی پیدائش کے بعد انہیں پہلے سال ہی مچھلی کھلائی جاتی ہے۔ بچوں کی غذا میں مچھلی کی شمولیت سے متعلق یہ انکشافات تازہ ترین ریسرچ کے بعد سامنے آئے ہیں۔ نومولود بچوں کے والدین کے لئے ماہرین کا ایک عمومی مشورہ یہ ہے کہ بچے کو پیدائش کے بعد پہلے چھ ماہ تک سبزیوں اورمچھلی کو فوقیت دی جائے۔ طبی ماہرین نے حاملہ خواتین کی غذائی عادات کے ان کے بچوں کی صحت پر پڑنے والے الزامات سے متعلق جو ریسرچ کی اس کے نتائج بتاتے ہیں کہ سیب اورمچھلی کا دوران حمل استعمال نہ صرف مائوں بلکہ بچوں کے لئے نہایت صحت افزا ثابت ہوتا ہے تاہم امریکہ کی ’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ‘FDA نے حاملہ اور نومولود بچوں کی پرورش کرنے والی مائوں کو زمانہ قدیم میں پائی جانے والی مچھلیوں کی چند اقسام سے خبردار کیا ہے۔ ان میں شارک ، سورڈفش یا خارماہی ، ٹیل فش یا بحیرہ اقیانوس میں پائی جانے والی چمکدار فلس والی خوردنی مچھلی او رمیکیرل فش شامل ہیں۔

********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 508