donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Maleeha Anwaar Hashmi
Title :
   Turki Mein Seyahat

ترکی میں سیاحت


ملیحہ انوار ہاشمی 


    ترکی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال لاکھوں نہیں کروڑوں سیاح گھومنے پھرنے اور سیر و سیاحت کی غرض سے آتے ہیں۔ ترکی میں سیاحت ایک صنعت کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔ سیاحت کے لحاظ سے ترکی دنیا کاساتواں بڑا ملک ہے۔ 2011ء میں کل 31466076 (تین کروڑ 14 لاکھ چھیاسٹھ ہزار چھہتر ) سیاحوں نے ترکی کا ر خ کیا اور 2011ء میں سیاحت سے ترکی نے 25 بلین ڈالر ز کمائے۔ گزشتہ سال 2012ء میں توقع کی جارہی ہے کہ 32ملین سیاح ترکی آئے اور اس سے 27بلین ڈالرز آمدنی ہوئی۔ 3 ملین لوگوں کا روزگار ترکی میں سیاحت سے وابستہ ہے۔ یوں ہر سال بلین ڈالرز کا زر مبادلہ ترکی میں آتا ہے جو اس کی قومی آمدنی اور ترقی کا ا یک اہم ذریعہ ہے۔ 


    گزشتہ 10سال میں ترکی میں 137 فیصد سیاحت بڑھی ہے۔ ترکی میں سب سے زیادہ سیاح یوروپ سے آتے ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا، جاپان، عرب ممالک، اسپین، جرمنی، امریکہ، ایران، افریقی ممالک، یوکرین رومانیہ، جارجیا، یونان، روس، وسطی ایشیائی ممالک، فرانس، سیکنڈے نیوین ممالک اور انگلستان سمیت تقریباً پوری دنیاسے سیاح سیر و سیاحت کیلئے ترکی جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 


    سیاحت میں یوں تو مرکزی اہمیت جاذبیت اور کشش اس لئے ہے کہ ترکی یوروپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ہے۔ اس میں جدید اور قدیم دونوں طرح کی تہذیب و ثقافت اور روایات موجود ہیں۔ بڑے بڑے دیو ہیکل منیلا اور بلند و بالا آسمان سے باتیں گرتی ہوئی عمارتیں، مارکیٹ اور پلازوں سمیت روایتی گھر، قصبے اور گائوں بھی موجود ہیں۔ حکومتی سرپرستی میں بے شمار قومی اور نجی ادارے سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، اس کے علاوہ ترک قوم انفرادی طورپر بھی مہمان نواز ہے۔ جب بھی کوئی ترک آپ سے چند گھنٹے مل بیٹھے تو جاتے ہوئے وہ ضرور ا ٓپ سے یہ جملے کہے گا ’’میں ترکی میں آپ کا منتظر ہوں گا جب بھی استنبول آنا مجھے ضرور بتانا۔ مجھے آپ کی مہمان نوازی کرکے بہت خوشی ہوگی پھر وہیں ملیں گے‘‘۔ ’’ترکی کی سیر کئے بغیر مت مرنا‘‘۔ یوں ہر ترک اپنے ملک کی سیر و سیاحت کیلئے اہم کردار اداکررہا ہے۔ ہرایک اپنے ملک کا حقیقی سفیر اور روایات وثقافت کا علمبردار ہے۔ 


    ترکی میں ہزاروں ہوٹل، ریستوران، مسافر کھانے، ریزورٹ آپ کو ہر جگہ ملیں گے۔ ان میں ز یادہ تر تھری سے سیون اسٹار کے درمیان ہیں۔ ترکی کے مشہور سیاحتی اور تاریخی مقامات میں سے انقرہ، استنبول، فونیہ، ارض روم، اور نہ، برحہ، ازمیر، دیار بکر، عرفہ چشمہ شہر مشہور ہیں۔انطالیہ ترکی کامشہور ترین سیاحتی خطہ ہے، اسے سیاحت کا مرکز بھی کہا جاتا ہے،الوداع ترکی کاسب سے اونچا اور بلند وبالا پہاڑ ہے۔بودروم، فاتحہ، مرمرس، کشاداسی، دیدم، علانیہ اور کپاڈوکیہ مشہور سیاحتی مقام ہیں۔ انقرہ کا شمار جدید شہروں میں ہوتا ہے۔ اتاترک مصطفی کمال پاشا کا مزار (انت کبیر)، صدارتی محل چنکایہ اور ترک پارلیمنٹ بھی اسی شہر میں ہے، شہر کاسب سے بڑا مینار اتاکلہ سے آپ پورے شہر کا نظارہ کرسکتے ہیں۔


     استنبول صدیوں پرانا جدید وقدیم تہذیب و  ثقافت کا گہوارہ اور تاریخی شہر ہے۔ یہ ہی وہ شہر ہے جو براعظم ایشیا اور یوروپ دونوں میں واقع ہے۔ صرف استنبول گھومنے کیلئے کم از کم 3سے4 دن درکار ہیں۔ حضرت ابو ایوب انصاریؓ (میزبان رسولؐ) کامزار بھی اسی شہر میںہے۔ یہ شہر باز قطین، رومی، سلجوقی اور عثمانی ثقافت و تاریخ کا امین ہے۔ باسفورس اور میڈی ٹرینن سمندر بھی شہر کے ارد گرد پھیلا ہوا ہے۔ فیری پر سمندر کی سیر ایک دلچسپ تفریح ہے۔ استنبو ل میں ہی سلطان احمد مسجد یا نیلی مسجد، آیا صوفیہ، گرینڈ بازار، چھتہ بازار، توپ کچی محل، دولمہ باغیچہ محل، گلاتہ ٹاور، اسپائس بازار،منی تزکیہ کی یادگاریں مشہور جگہیں ہیں جو قابل دید اور دیکھنے کے لائق ہیں۔


     استنبول کو 2010ء میں یوروپ کا ثقافتی مرکز یا کلچرل دارالحکومت قرار دیا گیا تھا۔ یہ شہر صدیوں تک رومیوں، بزنطینیوں اور عثمانیوں کا دارالخلافہ رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ یوروپ کا سب سے بڑا خریداریا شاپنگ سنٹر بن گیا ہے۔ میٹروسٹی، ایک مرکز اور جواہر مال مشہورشاپنگ سنٹر ہیں۔ جواہر مال تو یوروپ کاسب سے بڑا مال ہے اور دنیا کا 7واں بڑا شاپنگ سنٹر ہے۔ دنیا کاسب سے بڑا فش ایکویریم بھی استنبول میں ہے۔ آپ چھوٹے طیارے میں بیٹھ کر بھی شہر کی سیر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، پھر یہاں پر روز کوئی نہ کوئی فٹ بال میچ، ثقافتی پروگرام اور طرح طرح کے مزیدار کھانے، ان سب نے مل کر استنبول کو استنبول بنادیا ہے۔ 


    ترکی میں سیاحت کو فروغ دینے میں ترکش ایئر لائن کا بھی ایک اہم کردار ہے۔ حال ہی میں اسے یورپ کی بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا ہے، اس کی پروازیں ایشیا، یورپ، امریکہ، افریقہ، آسٹریلیا غرض ہر جگہ جاتی ہیں۔ بہترین سروس اورمعیار نے اسے دنیا کی مشہور ایئر لائنوں میں لاکھڑا کیا ہے۔ یہ مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ اور بارسلونا کی آفیشیل اسپانسر ایئر لائن بھی ہے۔ اپنے مسافروں کو ان کی منزل مقصود پر بہترین سہولیات کے ساتھ بخیر و عافیت پہچانا اس کا طرۂ امتیاز ہے۔ 

***********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 597