donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Sports -->> Sports News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : UNN News
Title :
   Pakistan Ke Khelaf Series Me Kamiyabi

پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی

ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ برینڈن میکولم


نیپئر ۔  (یو این این) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے جس کا فائدہ ہماری ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضرور ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی اس وقت بھرپور فارم میں ہیں اور وہ انکی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ برینڈن میکولم  نے کہا کہ پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور اس کو میچ میں شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم کھلاڑیوں نے میچ کے دوران تمام توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور اپنے عمدہ کھیل کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انکو کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میگا ایونٹ کا ٹائٹل
اپنے نام کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرینگے ۔ برینڈن میکولم  نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔  انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ورلڈ کپ کے کسی میچ کو آسان نہیں لے گی اور اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریگی۔


**********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 380