donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Tajziyati Mutalya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Monazir Ashiq Harganvi
Title :
   Urdu Nazam Ke Silsile : Aleem Saba Navedi

ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی
 
اردو نظم کے سلسلے :علیم صبا نویدی
 
علیم صبانویدی منفرد سوچ رکھتے ہیں اور اس پر اسپتنک یاراکٹ کی سی تیزی سے عمل کرنے کی صلاحیت کے مالک ہیں۔ وہ ہرلمحہ متجسس رہتے ہیں اور قاری کو چونکاتے رہتے ہیں۔ اپنے وجود کااحساس دلانے کیلئے وہ خودسے جنگ لڑتے رہتے ہیں اور شناخت اور آوازکامکمل پیکر بن کراظہار کوسانچے میں بدلتے رہتے ہیںبلکہ نت نئے تجربے سے ادب کو ہمکنار کرتے ہوئے جہات کاتعین کرتے ہیں اور اپنے عصر کو پہچان عطا کرتے ہیں۔ اردونظم پر کئی نقادوں نے کتابیں لکھی ہیں۔ لیکن علیم صبانویدی نے جیسی کتاب لکھی اور ترتیب دی ہے یہ اپنی مثال آپ ہے۔ اردو نظم نگاری کا جائزہ انہوں نے تیرہ صفحے میں لیا ہے لیکن یہ تیس صفحے کامواد ہے۔ ساتھ ہی تیرہ صفحے میں ایس فہیم احمد کا مضمون ، اردو نظم کے سلسلے ایک جائزہ انگریزی ادب کے پس منظر میں زیادہ اہم ہے کہ یہ اپنی نوعیت کاالگ ذائقہ رکھنے والا جائزہ ہے۔ علیم صبانویدی نے علیٰحدہ سے جدید نظم اور نظموں  میں داخلیت اور خارجیت ، طویل نظمیں ، اردو شاعری میں نئے تجربے سے استفادہ اور، سانیٹ، ترائیلہ ہائیکواور نثری نظم، کے عنوان سے جوکچھ لکھا ہے اس میں تحقق ہے اور معلومات بھی ہے انہوں نے بڑی جانفشانی کے ساتھ سانیٹ، پابندنظم، آزادنظم ،ترائیلے ، ہائیکو، نثری نظم یک سطری، دوسری ، تین سطری چار سطری اور پانچ سطری نظموں کاانتخاب ترتیب دیاہے۔ ایک طرح سے یہ کتاب انسائیکلوپیڈیا کادرجہ رکتھی ہے۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 548