donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aajiz Hinganghati
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بربریت کی وضاحت ہے یہ دہشت گردی *

(عاجز ہنکنگھاٹی( وردھا


بربریت کی وضاحت ہے یہ دہشت گردی
یا تبایہی کی علامت ہے یہ دہشت گردی
نوع انساں کے تحفظ کا گمیاں کیجئے تو
سر بسر قابل لعنت ہے یہ دہشت گردی
خونِ ناحق کی طرف وار نظر آتی ہے
یا یزیدوں کی روایت ہے یہ دہشت گردی
روز ذہنوں کے پرخچو ں پہ رقم ہوتی ہے
سر خرو اتنی عبارت ہے یہ دہشت گردی
خون ریزی کا عمل حکم شریعت تو نہیں
دینِ اسلام میں بدعت ہے یہ دہشت گردی
کل کی امید کا چہرہ بھی ہے دھندلا دھندلا
روز مرہ کی اذیت ہے یہ دہشت گردی
کیا سیاست کی حکومت کی سلاطینوں کی
آج کل سب کی ضرورت ہے یہ دہشت گردی
چند بیزار سے لوگوں کی ہوس کاری ہے
یا برے وقت کی حاجت ہے یہ دہشت گردی
سارے ملکوں نے کسا اس پہ شکنجہ عاجزؔ
پھر بھی زندہ ہے سلامت ہے یہ دہشت گردی


٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 461