donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abbas Dana
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اپنے خوابوں میں تجھے جس نے کبھی دی *

اپنے خوابوں میں تجھے جس نے کبھی دیکھا ہو گا

آنکھ کھلتے ہی تجھے ڈھونڈنے نکلا ہو گا

زندگی صرف تیرے نام سے منسوب رہے

جانے کتنے ہی دماغوں نے یہ سوچا ہو گا

دوست! ہم اس کو ہی پیغامِ کرم سمجھیں گے

تیری فرقت کا جو جلتا ہوا لمحہ ہو گا

دامنِ زیست میں کچھ بھی نہیں ہے باقی

موت آئی تو یقیناً اسے دھوکہ ہو گا

روشنی جس سے اتر آئی لہُو میں میرے

اے مسیحا! وہ میرا زخمِ تمنّا ہو گا

*******

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 383