donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abdul Ghafoor Shahbaz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* عبدالغفورشہباز کاخط ان کی اہلیہ ک *

عبدالغفورشہباز کاخط ان کی اہلیہ کے نام

از سہسرام۔27مارچ1880

ہر روز چار صفحوں سے زیادہ پڑھا کرو
فرصت رہے تو شام کو تختہ لکھا کرو
اور جتنے خط کہ جائیں یہاں سہسرام سے
دوچار بار ان کو بھی تم پڑھ لیا کرو
خط ڈاک کا پیادہ جو لاتا ہو دیر میں
چندیا کو بھیج کر تمہیں منگوا لیا کرو
جو کوئی تم سے پوچھے مرا حال آن کر
احوال میرے اس سے ذرا کہہ دیا کرو
جو کوئی خط کو دیکھ کے جلتاہو جان سے
بے خوف اس سے کہہ دو کہ بس تم جلا کرو
کرنا کبھی نہ میری جدائی کا رنج تم
ہمجولیوں میں اپنے خوشی سے رہاکرو
کاٹا کرو تم اپنا ہنسی اور خوشی سے دن
میرے بچھڑ نے کانہ کسی سے گلا کرو
دل سوچ سے بھی ہوتا ہے انسان کا خراب
تم سوچ میں ہمارے نہ ہر گز رہا کرو
گپ شپ میں کٹ ہی جائیں گے دن فکر مت کرو
غم مت کرو خوشی میں رہو بس ہنسا کرو
ہوگی خوشی خدا کی تومل لیں گے ایک دن
تم جانماز پر لوخدا سے دعا کرو
قرآن ہو سکے تو تلاوت کیا کرو
پانچوںگھڑی خداکی عبادت کیاکرو


+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 466