donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abdul Ghafoor Shahbaz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تعلیم کی میزان میں ہیں تلتے جاتے *

رباعیات صفحہ۳

تعلیم کی میزان میں ہیں تلتے جاتے

ہیں جوہر طبع روز کھلتے جاتے

ہے عقل کی بزم عالموں روشن

خود گرچہ ہیں مثل شمع گھلتے جاتے

+++

جس علم سے اچھوں کی ہو خوبی ظاہر

ہو اس سے رذیلوں کی برائی ظاہر

ہے دخل، عظیم علم میں طینت کو

میووں میں ہے تاثیر زمیں کی ظاہر

+++

یہ بات عجیب نگاہ میں آئی ہے

ہر طرح سے جو خیال کو بھائی ہے

یوں کوئی ہو لاکھ اپنے گھر میں یوسف

بھائی ہے ادا جس کی وہی بھائی

+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 377