donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abdul Ghafoor Shahbaz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دولت نہیں جب تک یہ زبوں رہتے ہیں *

رباعیات صفحہ ۲

دولت نہیں جب تک یہ زبوں رہتے ہیں

محراب دعا میں سرنگوں رہتے ہیں

آجاتی ہے جس وقت گھر ان کے دولت

پھر کیا ہے، یہ سرگرم جنوں رہتے ہیں

++++

دولت کے بھروسے پہ نہ ہونا غافل

بہتر نہیں اوقات کا کھونا غافل

واقع میں ہیں بیدار اسی شخص کے بخت

جس شخص کو کرسکے نہ سونا غافل

+++

لازم نہیں اس دولت فانی پہ دماغ

کر شکر جو حاصل ہے ترے دل کو فراغ

مت تیغ زباں سے کر دلوں کو گھائل

بھر جانے پہ زخم کے بھی، رہ جاتا ہے داغ

+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 346