غزل
تم خیالوں میں مہکتی رہو اک گل کی طرح
گلشنِ دل میں چہکتی رہو بلبل کی طرح
میں جسے چھو نہ سکوں اور اُسے پا نہ سکوں
وہ طرح دار ہے شاعر کے تخیل کی طرح
تم نے جھٹکا دیئے لہرا کے ہوا میں گیسو
گھل گئی سوندھی مہک سانسوں میں سنبل کی طرح
سُن ہوئی بزمِ طرب گونج اٹھی گھنگھرو چھن چھن
جیسے مے ڈھلتی رہے جام میں قلقل کی طرح
یہ دو انمول رتن بنگلہ ادب کے تھے حمید
کوئی ثانی نہیں ٹیگور و نذرل کی طرح
عبدالحمید حمید
48H/1, Bright Street
Kolkata-700017
Phone: 22834458
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………