donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abrar Ahmad
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یہ جو ہم سر تیری چوکھٹ سے لگائے ہوئ *

یہ جو ہم سر تیری چوکھٹ سے لگائے ہوئے ہیں
یہی سمجھو کہ زمانے کے ستائے ہوئے ہیں

ہم نے اس دل کو کہیں اور لگایا ہوا ہے
اور یہ ہاتھ کہیں اور اٹھائے ہوئے ہیں

تجھے دیکھوں تو مجھے یاد یہ کون آتا ہے
تُو نے یہ رنگ بھلا کس کے چرائے ہوئے ہیں

کارِ دنیا نے ہمیں مہلت یک خواب نہ دی
سو کہیں کھوئے ہوئے ہیں کہیں پائے ہوئے ہیں

کس لئے یاد دلاتے ہو ابھی رہنے دو
کیا ہوا، ہم جو کوئی بات بھُلائے ہوئے ہیں

ہم ہی گوش بر آواز نہیں تھے ورنہ
تم نے پہلے بھی یہ گیت سنائے ہوئے ہیں


ابرار احمد

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 429