donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Abrar Ahmed
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دل بے حال کی حالت لے جاۓ *

دل بے حال کی حالت لے جاۓ
اب جہاں ہم کو محبت لے جاۓ
اپنی بانہوں سے نکلنے دے ہمیں
اور تعلق کی وہ قیمت لے جائے
ہم کہ اس راہ پہ جانے کے نہیں
جو سر کوے ندامت لے جائے
گھر کہ زنداں ہے، مگر کھینچتا ہے
اب نہ چاہیں بھی تو عادت لے جائے
جا پوھنچتی ہے وہیں راہ وصال
جس جگہ جادۂ فرقت لے جائے
اس نے ہر دم جو عطا کی ہے ہمیں
گر یہ عزت ہے تو عزت لے جائے
کون اس کارگہ ہستی سے
یہ دل و جان سلامت لے جائے
تو نہیں ہے تو کوئی دن کے لیے
در بہ در ہم کو یہ وحشت لے جائے
جو بھی دیکھے اسے میلا کر دے
وہ کہاں چاند سی صورت لے جائے
کام بھی کرنے ہیں پر کیا کیجے
وقت سارا تو یہ فرصت لے جائے
جو بپا کرتا ہے ، آے کوئی
اور اس تک یہ قیامت لے جائے
ڈال دے کوئی ہمیں مشکل میں
اور یہ بار سہولت لے جائے
جو بھی تھا بس میں کیا ہے تم نے
اب جہاں بھی تیری قسمت لے جائے
تنگ ہیں اے دل وحشی تجھ سے
جا تجھے کوئی مصیبت لے جائے


ابرار احمد

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 369